محمد ہشام عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن کی سعادت سے بھی سرفراز

 

ممبئی:  (انظر حسین اختر ) قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام پاک ہے اور یہ ایک ایسا معجزہ ہے کہ جو بھی قرآن سے منسلک ہوجاتا ہے اللہ تعالی اسے دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں سرفراز کردیتا ہے ۔ قرآن کر یم کا حفظ کرنا اور حافظ ہونا بہت بڑی سعادت کی بات ہے ۔ ایک مسلمان خواہ وہ تعلیم یافتہ ہو یا ناخواندہ اللہ سبحانہ تعالی کی مبارک کتاب قرآن مجید کے حوالے سے اس کی سب سے بڑی تمنا اور آرزو یہ ہوتی ہے کہ اس کی اولاد اس کتاب سے وابستہ ہوجائے اور اسے یاد کرنے اور سمجھنے والی ہو اور وہ اسے اپنے لئے بہت بڑا اعزاز تصور کرتا ہے انہیں میں سے ایک مولانا حبیب الرحمن صاحب قاسمی ہیں انہوں نے اپنے 14 سالہ بیٹے عزیزم محمد ہشام سلمہ کو عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن کی بھی تعلیم پر توجہ دی اور آج اسی کا نتیجہ یے کہ انکے ہونہار بیٹے نے مدرسہ کی تعطیل کے دوران 50 دنوں میں آخری 8 پارہ کو یاد کرکے اپنے والد محترم کو سنا کر تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی جو ہم سب کے لئے قابل تقلید ہے اور مشعل راہ بھی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا پاک ارشاد ہے کہ جس نے قرآن پڑھا اور زبانی یاد کیا اور پڑھ کر اس پر عمل کیا تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک و روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہوگی۔ اگر وہ سورج تمہارے گھروں میں ہو۔ تو تمہارا کیا خیال ہے اس کے بارے میں جس نے اس پر عمل کیا یعنی جب قرآن کے قاری و عامل کے والدین کے لئے اتنا بڑا اعزاز ہوگا تو ہم سب غور کریں کہ خود حافظ کا مرتبہ کتنا بلند ارفع ہوگا ۔ اللہ کا یہ کلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کئے گئے معجزات میں سب سے بڑا معجزہ ہے۔ کروڑوں سینوں میں محفوظ ہونا ہی اللہ کی قدرت کاملہ کا ایک عظیم الشان مظہر ہے اور کتاب الہی کے منزل من اللہ ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے ۔ قرآن کریم وہ اکمل و اتم شریعت ہے جس نے نہ صرف پہلی الہامی کتب کی تعلیمات کو اپنے اندر سمیٹا ہوا ہے بلکہ انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل بھی تفصیل سے بیان کردیئے ہیں ۔ عزیزم محمد ہشام سلمہ کو انکے اس اعزازی موقع پر کاجو پاڑہ جامع مسجد کے ذمیداران اور علمائے کرام اور اہل دانش نے مبارکباد پیش کیا اور اپنی دعاؤں سے نوازا مولانا حبیب الرحمن صاحب قاسمی نے اپنے لڑکے کے ان کارہائے نمایاں پر اللہ کا شکر ادا کیا اور عوام الناس سے مزید دعا کی درخواست کی۔

Comments are closed.