جمعیۃ علماء گوونڈی کی مجلس منتظمہ کی میٹنگ اختتام پذیر، ، 20 اور 21 مئی کو ہونے والے اجلاس کے تعلق سے ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

ممبئی (بصیرت آن لائن) جمعیۃ علماء حلقہ گوونڈی کی مجلس منتظمہ کا اجلاس آج گوونڈی کی مسجد دار ارقم میں منعقد ہوا جس کا آغاز قاری نوشاد صدیقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر حافظ عصمت اللہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا، اس میٹنگ میں جمعیۃ علماء گوونڈی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد صدر عالم قاسمی نے رمضان المبارک کے مہینے میں غریبوں، ضرورت مندوں اور علمائے کرام کے درمیان تقسیم کئے گئے راشن اور افطار کٹ کی تفصیلات کو بیان کیا، مولانا نے بتایا کہ اس رمضان المبارک میں الحمد للہ 410 رمضان کٹ تقسیم کیا گیا، اس کے علاوہ مختلف مدات سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی امداد بھی کی گئی، جمعیۃ علماء گوونڈی کے صدر مولانا محسن قاسمی نے طالبات کے لئے شروع کئے گئے کو چنگ کلاسس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت جمعیۃ علماء گوونڈی کے زیر اہتمام طالبات کے لیے خصوصی کوچنگ کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کمپیوٹر، مہندی ڈیزائن، کیک میکنگ ،سلائی کڑھائی وغیرہ کی تربیت دی جارہی ہے اور اب تک کافی تعداد میں طالبات اس سے فائدہ اٹھا چکی ہیں اور مستقل داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون کے سکریٹری مولانا اسید قاسمی نے 19، 20 اور 21 مئی کو جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کے اجلاس اور آزاد میدان میں ہونے والے اجلاس عام کی تیاریوں کی تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہ اجلاس بہت ہی اہم ہے اس اجلاس میں امیرالہند جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی بذات خود موجود رہیں گے، ہمیں چاہیے کہ ہم اجلاس میں شریک ہوکر حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے خیالات کو بغور سنیں اور ان کے طویل تجربات سے استفادہ کریں، 21 مئی بروز اتوار آزاد میدان میں ہونے والے اجلاس عام میں خود بھی شرکت کریں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلمانوں کو شریک کرنے کی کوشش کریں یہی وقت کا اہم تقاضا ہے. اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں مفتی محمد اصغر امام دعوۃ الایمان، مولانا ثناء اللہ غازی مہتمم مدرسہ مرقاۃ العلوم ،مولانا اشرف نعمانی مہتمم مدرسہ اشرف العلوم، حافظ سرور صدر مصباح العلوم ،مفتی احمد ٹاٹا نگر، حاجی نعیم، فہیم، تنویر، عمران قریشی، حافظ عبدالباری، عبداللہ معروفی اور مولانا شمیم مفتاحی وغیرہ قابل ذکر ہیں، قریشی مسجد کے امام مولانا مبارک ندوی کی دعا پر جلسہ اختتام کو پہونچا

Comments are closed.