مدھوبنی عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام متھلا ٹیچرس ٹریننگ کالج میں اتوار کو

پریس ریلیز /مدھوبنی
امسال سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے سفر حج سے متعلق 7/ مئی روز اتوار کو 9/بجے دن سے4/ بجے شام تک متھلا ٹیچرس ٹریننگ کالج بسوارہ مدھوبنی میں یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مقتدر علمائے کرام عازمین حج کو سفر حج 2023 سے متعلق تمام جانکاری دیں گے۔ اس سلسلے میں تمام عازمین حج 2023 کو ریاستی حج کمیٹی بہار کے ذریعہ اطلاع دی جا چکی ہے۔
متھلا ٹیچرس ٹریننگ کالج کے ذمہ داران کی طرف سے ضلع کے عازمین حج سے اس تربیتی پروگرام میں پہنچنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ تربیتی پروگرام سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں
62011 88972
94306 30640
9709776795
9471841534
Comments are closed.