شردپواراین سی پی صدر بنے رہیں گے،استعفیٰ واپس لیا

ممبئی: شرد پوار نے این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دیدیا تھا اور اس کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا جس کے بعد ان کی جانشینی کی بحث شروع ہوگئی تھی۔ اس بیچ انہوں نے اب استعفیٰ کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ شرد پوار نے این سی پی کے قومی صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ این سی پی سپریمو نے کہا کہ ‘میں اپنا فیصلہ واپس لے رہا ہوں ۔ اس سے قبل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ممبئی میں پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ سپریہ سولے، اجیت پوار سمیت کئی بزرگ لیڈروں نے اس میں حصہ لیا۔ اس دوران شرد پوار کے استعفیٰ کو ٹھکرا دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ این سی پی کی کور کمیٹی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں شرد پوار سے پارٹی کی قیادت جاری رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ قرارداد پارٹی لیڈر پرفل پٹیل نے پیش کی تھی۔ اس کے بعد کمیٹی کے ارکان نے شرد پوار سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
Comments are closed.