پاکستان کے لیے جاسوسی ،پردیپ کرولکر گرفتار

مہاراشٹر اے ٹی ایس کی ڈی آر ڈی او سے وابستہ سائنسداں کےخلاف کارروائی
ممبئی: پونے میں ڈی آر ڈی او کے سائنس داں پردیپ کرولکر کو پاکستانی کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں اے ٹی ایس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اے ٹی ایس کے اہلکار نے جمعرات کو بتایا کہ سائنسداں پردیپ کرولکر وہاٹس ایپ، وہائس میسج کے ذریعہ ویڈیو کال کرکے پاکستان انٹلی جینس آپریٹیو کے ایجنٹ کے رابطے میں تھا۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ہنی ٹریپ کامعاملہ ہے۔ سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر سے پاکستانی ایجنٹ نے اسے پھنسایا، وہ گزشتہ سال ستمبر اکتوبر سے پاکستانی ایجنٹ کے رابطے میں تھا۔ اے ٹی ایس نے کہاکہ پردیپ کرولکر نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا ہے یہ جانتے ہوئے کہ اگر دشمن ملک کو ہمارے ملک کی معلومات فراہم ہوگئی تو یہ سیکوریٹی کےلیے خطرہ ہوسکتا ہے، اس کے باوجود انہوںنے ایسا کیا۔کرولکر کے خلاف بدھ کو آئی پی سی کی دفعہ ۱۹۲۳ اور دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیاگیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرولکر نے میزائل سمیت ڈی آر ڈی او کے کئی پراجیکٹ پر کام کیا ہے، ان کی پروفائل ٹیم لیڈ ڈیزائنر کی ہے، میزائل لانچرس سمیت کئی آلات کے کامیاب ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ میں ان کا کردار رہا ہے، اس کے علاوہ کرولکر نے ایم آر ایس اے ایم، نربھیہ سب سونک کروز میزائل، کیو آر ایس اے ایم، ایکس آر ایس اے ایم جیسے کئی سسٹم کا ڈیزائن ڈیولپ کیا ہے۔
Comments are closed.