صفا اسکول ممبئی کی جانب سے خواتین کے لئے خصوصی تعلیمات اسلامی کیمپ

ممبئی (پریس ریلیز) ممبئی کا معروف تعلیمی ادارہ صفا ہائی اسکول اینڈ جونئر کالج نے گھریلو خواتین کے لئے اسلامی تعلیمات سیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے، اور اس مقصد کے لیے صفا اسکول نے ایک مختصر مدتی تعارف اسلام کورس تیار کیا ہے جس میں خواتین کو اسلام کے بنیادی عقائد، کلمات اسلام، نماز میں پڑھی جانے والی دعائیں اور قرآنی سورتیں، خواتین کے روز مرہ زندگی کے مخصوص فقہی مسائل اور وضو و نماز کی عملی مشق سکھائے جائیں گے، یہ باتیں مدرسہ صفا کے نگراں مولانا رشید احمد ندوی نے بتائیں، انہوں نے کہا کہ اس کورس کا آغاز 8 مئی بروز پیر کیا جائے گا اور انشاء اللہ 10 جون تک چلے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وہ مائیں بہنیں جو کسی وجہ سے اسلام کی بنیادی باتوں سے ناواقف ہیں ان کے لیے یہ بہت ہی سنہرا موقع ہے، ان کی سہولیات کا خیال رکھتے ہوئے اس کورس کا وقت دن کے ساڑھے تین بجے سے ساڑھے 5 بجے رکھا گیا ہے، اس کورس کو خالص عورتوں کے لیے تیار کیا گیا ہے اور پڑھانے والی اور تربیت دینے والی بھی خواتین ہی ہوں گی. اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے مولانا رشید احمد ندوی سے ان کے موبائل نمبر 9820832455 رابطہ کریں.

Comments are closed.