مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم اردو ہائی اسکول گوؤنڈی کے جدید عمارت کی تعمیر ہنگامی طور پر جاری۔

7مئی /ممبئی
بہاری مسجد مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم اردو ہائی اسکول گوؤنڈی ممبئی، اس دینی ادارہ کی بنیاد 1979/ میں بہاری مسلمانوں نے اپنی اور اپنے نسلوں کے دین و ایمان کی حفاظت کے لئے رکھا تھا الحمدللہ یہ ادارہ گوؤنڈی ممبئی میں زندگی بسر کرنے والے بہاری مسلمانوں کے لئے ایک عظیم نعمت ہے، لیکن اس وقت گوؤنڈی میں مسلمانوں کے آبادی کے لحاظ سے موجودہ جگہ بہت تنگ ہورہی تھی، نیز طلبہ اور طالبات کے لئے کلاس اور دوسری ضروریات میں بڑی دشواری پیش آرہی تھی، ان تمام دشواریوں کو دیکھتے ہوئے موجودہ ذمہ داروں نے اپنی ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ہنگامی طور پر نئے زمانے کے اعتبار سے مدرسہ اسلامیہ بحر العلوم اردو ہائی اسکول کی جدید کاری کی جائے، الحمدللہ 3/ اپریل/ 2023 کو نئی بنیاد رکھی گئی تھی جس میں جناب ابو عاصم اعظمی بھی شریک ہوئے تھے اور تعاون کا اعلان بھی کیا، اس وقت بہت برق رفتاری کے ساتھ جدید عمارت کا کام جاری ہے، امید ہے کہ اس تعمیر نو کے تکمیل کے بعد گوؤنڈی کے مسلم بچے بچیوں کو سہولت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
اس لئے آپ تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ دعاء کریں کہ بحر العلوم اردو ہائی اسکول گوؤنڈی کے ذمہ داروں نے مدرسہ کی جدید کاری کا جو عظیم کام اپنے سر پر اٹھایا ہے اللہ پاک اسے عافیت کے ساتھ پایہ تکمیل فرمادے نیز اللہ تعالیٰ بحر العلوم کے تمام ذمہ داروں کو اجر عظیم عطا فرمائے اور سب کو متحد ہوکر اس دینی ادارہ کو چلانے کی توفیق نصیب فرمائے آمین یارب العالمین
Comments are closed.