مدھوبنی عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام 13/ مئی کو

 

١١مئی/مدھوبنی ،

امسال سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے سفر حج سے متعلق 13/مئی 2023/روز سنیچر کو 9/بجے دن سے عصر تک شہر مدھوبنی سے متصل جامع مسجد(قاضی صاحب والی مسجد) دکھنواری محلہ گواپوکھر بھوارہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقتدر علمائے کرام عازمین حج کو سفر حج 2023 سے متعلق تمام جانکاری دیں گے، بالخصوص حج و عمرہ کی فضیلت و اہمیت ، حج و عمرہ کی ادائیگی کا مکمل مسنون طریقہ کار، حج کے دوران لاعلمی کے سبب ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اہم احتیاطی تدابیر اور حفظان صحت کے تعلق سے ضروری ہدایات پر مشتمل تفصیلات تجربات کی روشنی میں بتائیں گے۔

ضلع کے تمام عازمین حج سے اس اہم تربیتی پروگرام میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے اور گزارش کی جاتی ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے لیے اسٹامپ سائز فوٹو، بلڈ گروپ اور پاسپورٹ نمبر کی تفصیلات اپنے ساتھ ضرور لائیں۔ تربیتی پروگرام سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں

94306 30640

62011 88972

9709776795

9471841534

Comments are closed.