انڈین فرینڈس سرکل ریاض کے ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن ادبی نشست کا انعقاد

بصیرت نیوزڈیسک
انڈین فرینڈس سرکل ریاض کے ادبی فورم کے زیر اہتمام عید ملن ادبی نشست کا اقبال درد صاحب کی صدارت میں خیام ہوٹل، حارہ، ریاض کے شاندار ہال میں 12مئی بروز جمعہ بعد عصرکامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اس ادبی نشست کی نظامت حسان عارفی نے دل کو چھو لینے والے انداز اور بہترین اشعار سے کی،شہ نشین پر مہمان اعزازی قابل حیدرآبادی صاحب، مہمان خصوصی مشتاق احمد صاحب، صدر ادبی فورم طاہر بلال صاحب، رفیق مشاعرہ اکرم علی اکرم صاحب اور ضیاء عرشی صاحب تشریف فرما تھے، ادبی نشست کا آغاز کمسن طالب علم محمد بن یحییٰ کی خوبصورت تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد نثری فن پارے پیش کئے گئے، جمیل احمد اکولوی صاحب نے مزاحیہ مضمون پیش کیا، عبدالحلیم اطہر سہروردی صاحب نے افسانہ پیش کیا، طاہر بلال صاحب نے انشائیہ پیش کیا اور تنویر تماپوری صاحب نے افسانہ پیش کیا، جس کو سامعین نے خوب سراہا خاص طور سے طاہر بلال صاحب کا انشائیہ،بعنوان تعبیر اور تنویر تماپوری صاحب کا تکنیکی افسانہ بعنوان زمین سے بچھڑے لوگ پسند کئے گئے، اس کے بعد شعری نشست کا آغاز جمیل احمد اکولوی صاحب کی نعت شریف سے ہوا، پھر سعید اختر اعظمی صاحب نے عید کے موضوع پر کلام پیش کیا، ان کے بعد پاکستان کے شاعر منصور محبوب صاحب نے کلام پیش کیااور خوب سراہے گئے، سہیل اقبال صاحب نے بھی اپنا کلام پیش کیا،ان کے بعد ناظم ادبی نشست حسان عارفی صاحب نے منفرد انداز میں اپنا کلام پیش کیا، پھر ڈاکٹر سعید نواز صاحب نے بھی اپنا کلام پیش کیا، پھر منصور قاسمی صاحب نے عید کے موضوع پر کلام پیش کیا اور ایک نعت بھی سنائی، ان کے بعد ضیاء عرشی صاحب نے بھی عید کے موضوع پر اپنا کلام پیش کیا، پھر رفیق مشاعرہ اکرم علی اکرم صاحب نے بھی عید کے موضوع پر اپنا کلام پیش کیا اور سراہے گئے، پھر صدر ادبی فورم طاہر بلال صاحب نے بھی عید کے موضوع پر اپنا کلام پیش کیا، پھر مہمان اعزای قابل حیدرآبادی صاحب نے اپنا کلام پیش کیااور پسند کئے گئے، آخر میں صدر ادبی نشست اقبال درد صاحب نے اپنا کلام پیش کیا اور اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کو اردو سکھائیں آج اردو عالمی سطح پر خود کو منوا چکی ہے لیکن اپنے ہی دیار میں اجنبی ہوتی جارہی ہے۔دوران ادبی نشست نماز مغرب کے لئے وقفہ دیا گیا اس کے بعد حاضرین کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس کے بعد شعری نشست دوبارہ شروع ہوئی، حاضرین نے نثری و شعری نشست میں پیش کی گئی تخلیقات و کلام کو خوب داد دی، آخر میں صدر ادبی فورم طاہر بلال صاحب کے شکریہ پرخوشگوار ماحول میں منعقدہ اس ادبی نشست کا اختتام عمل میں آیا۔
Comments are closed.