جالے کے طلبہ کی CBSE دسویں کے امتحان میں نمایاں کامیابی ،ماسٹر اطہر انصاری کے کوچنگ سینئر ATHAR TUTORIAL سے ملی تھی تربیت

جالے:13/مئی ( ارشد فیضی )
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن دہلی کے ذریعہ منعقد 10 ویں جماعت کے بورڈ امتحان میں مقامی بلاک جالے کے کئی طلبہ نے نمایاں کامیابی کے ساتھ اپنے علاقہ،والدین اور ان اساتذہ کا نام روشن کیا ہے جو ان کے شاندار مستقبل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں,ملی اطلاع کے مطابق جالے ہاٹ باشندہ محمد نسیم احمد کے لڑ کے محمد نایاب احمد نے 477 یعنی 4℅95 فیصد ،جالے خان محلہ باشندہ ماسٹر روح اللہ خان کے لڑکے محمد التمش نے 369 نمبر یعنی 8℅73 فیصد اور سوریا بزرگ گاوں باشندہ محمد جسیم کے لڑکے محمد حذیفہ جسیم نے 430 نمبر یعنی ℅86 فیصد نمبرات کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے،ان کی اس کامیابی کو جہاں اہل خانہ بچوں کے شاندار مستقبل کی علامت مان رہے ہیں وہِیں بچوں نے طویل منصوبوں کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کا ارداہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے سماج کی تعمیر وترقی میں حصہ دار بننا چاہتے ہیں،بتادیں کہ یہ تینوں بچے دہلی پبلک اسکول مرزا پور کے طالب علم ہیں اور ATHAR TUTORIAL نامی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر ماسٹر اطہر انصاری کی نگرانی وسرپرستی میں اپنے کامیاب مشن کی طرف رواں دواں ہیں،قابل ذکر ہے کہ ماسٹر اطہر جالے کے ان نمایاں انگلش ٹیچروں میں سے ایک ہیں جو انگریزی میں ایم اے کے ساتھ B.ed اور CTET کوالی فائیڈ بھی ہیں اور پوری احساس ذمہ داری کے ساتھ سی بی ایس ای اور بہار بورڈ سے متعلق میٹرک اور انٹر کے بچوں کی تیاری کراتے ہیں،ان کے پڑھانے کا انداز ہی ان کی پہچان ہے جس کے سبب طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد ان سے منسلک رہتی ہے۔

Comments are closed.