بجرنگ دل اور وی ایچ پی کا دہشت گردی کے سیل چلانے کیلئے بے نقاب،حکومت ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے، ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ

نئی دہلی(پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی اور اس کے نظریاتی تھنک ٹینک آر ایس ایس کی جانب سے آئے دن اقلیتوں اور اپوزیشن گروپوں کی ملک کے ساتھ وفاداری اور حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے درمیان، ان کی ذیلی تنظیمیں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی سے قریبی تعلق کے بارے میں چونکا دینے والے انکشاف کیے جارہے ہیں۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) ملک مخالف سرگرمیوں میں ان تنظیموں کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ "ان کی سرگرمیوں پرگہری نظر رکھے "۔ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مزید کہا ہے کہ پردیپ کورولکر کی گرفتاری اور آر ایس ایس کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کی خبریں حکومت اور انٹلی جنس ایجنسیوں کیلئے ایک آنکھ کھولنے کام کرتی ہیں۔ اسی طرح بجرنک دل لیڈر بلرام سنگھ اور بی جے پی یوا مورچہ آئی ٹی سیل کوآرڈنیٹر دھرو سکسینہ کے بارے میں رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے کمیشن کے بدلے پاکستا ن کو فوج کی معلومات فراہم گیا ہے، جس کے بعد انہیں فروری 2017میں گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 25سال آر ایس ایس میں رہنے والے کے ایک کارکن نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نانڈیڑ بم دھماکہ میں دائیں بازو کے کئی سینئر لیڈر ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق وی ایچ پی کے ایک سینئر لیڈر نے اسے دہشت گردی کے تربیتی کیمپ کے بارے میں بتایا تھا جو ملک بھر میں دھماکہ کرنے کیلئے چل رہا تھا۔ ایس ڈی پی آئی ان انکشافات پر صدمے کا اظہا رکرتی ہے اور حکومت اور انٹلی جنس ایجنسیوں سے ہائی الرٹ دہنے کی اپیل کرتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے آخر میں سوال اٹھایا ہے کہ کیا بی جے پی اپنی ذیلی تنظیموں کی دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں کو برداشت کرے گی یا عدم رواداری کے امتحان میں کامیاب ہوکر اپنی دیش بھکتی ثابت کرے گی؟۔
Comments are closed.