بی جے پی کے ڈاکٹر اجے کمار بنے سہارنپور کے میئر

دیوبند،13؍ مئی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سہارنپور میں میئر عہدے پر بی جے پی کی بڑی کامیابی ہوئی ہے ، بی جے پی امیدوار ڈاکٹر اجے کمار نے 8ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اترپردیش میں سہارنپور نگر نگم میئر عہدے پر بی جے پی امیدوار ڈاکٹر اجے کمار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ، اجے کمار نے سابق اسمبلی رکن عمران مسعود کی بھابھی بہوجن سماج پارٹی امیدوار خدیجہ مسعود کو 8ہزار 31ووٹوں سے شکست دی ہے ۔ بی جے پی نے اپنی میئر سیٹ کو برقرار رکھا ہے ، میئر سیٹ پر لگاتار دوسری مرتبہ کمل کھلا ہے ، بی جے پی امیدوار اجے کمار کو ایک لاکھ 54ہزار 812ووٹ ملے ہیں ، جب کہ بہوجن سماج پارٹی کی امیدوار کو ایک لاکھ 46ہزار 781ووٹ حاصل ہوئے ہیں ، وہیں سماج وادی پارٹی کے امیدوار نورحسن ملک کو 22ہزار 36ووٹ ملے ہیں، جب کہ کانگریس امیدوار پردیپ ورما کو 6ہزار 313اور عام آدمی پارٹی کے امیدوار سہدیو کو 1823ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ گنگوہ میں نعمان مسعود کے حمایت یافتہ بی ایس پی امیدوار کی جیت ہوئی، بہٹ میں حالیہ چیئرمین عبدالرحمن عرف شالو نے بی جے پی کو شکست دی، چھٹلمپور میں سماجوادی پارٹی کی امیدورا نے جیت در ج کی ،نانوتہ میں سابق چیئرمین افضال خان کی اہلیہ رومانہ خان کی جیت ہوئی،جبکہ رامپور منیہاران میں بی ایس پی اور نکوڑو سرسانہ میں بی جے پی کی جیت ہوئی ہے۔

Comments are closed.