جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

 

سمستی پور /  پریس ریلیز

 

جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور، مقام و پوسٹ کرھوا برہیتا وایا کلیان پور ضلع سمستی پور میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت جامعہ ہذا کے ناظم و بانی قاری ممتاز احمد صاحب جامعی، جنرل سکریٹری ، الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے کی، تقریب کا آغاز عزیزم عبداللہ ولد محمد ابونصر سلمہ لدورا کی تلاوت سے ہوا، نعت نبی عزیزم محمد شاہد ولد محمد نورالدین سلمہ نیپال نے پیش کیا اور حضرت مفتی محمد عاشق الٰہی صاحب قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیے نیز تعلیم و تربیت کے عنوان سے کلیدی خطاب نگران جامعہ ہذا، حضرت مولانا منظر امام صاحب قاسمی، امام و خطیب جامع مسجد باقر گنج لہرسرائے دربھنگہ کا ہوا، حضرت والا نے طلبۂ عزیز اور اساتذۂ عظام کو خطاب کرتے ہوئے چند چیزوں کی طرف توجہ دلائی کہ اساتذہ دنیا و آخرت کو سامنے رکھ کر اپنے متعلقین کے مستقبل کو روشن و تابناک بنانے کی کوشش کریں اور تعلیم کےساتھ ساتھ تربیت پر مکمل دھیان دیں اور طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ سبق وغیرہ کا ناغہ بالکل نہ کرے ورنہ علم کی برکت سے محروم ہونے کا اندیشہ ہے، اور نوافل کا بھی اہتمام کرے، مزید یہ کہ علم اللہ کا نور ہے اور نور الہی گنہگاروں کو نہیں دیا جاتا، اسلیے گناہوں سے بچنا اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، نیز اوقات کی پابندی کرے، کیونکہ وقت نے کسی کو نہیں بخشاہے، جس نے وقت کی قدر کی وہ کامیاب ہوگئے اور جس نے وقت کو ضائع کیا وہ برباد ہوگئے اور اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھے کہ اللہ نے اپنے علم کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے،اسلئے اس ذمہ داری کو بھی سمجھے۔

شرکائے مجلس میں اساتذۂ جامعہ حضرت مولانا شارق انور صاحب قاسمی ،حافظ محمد فخر عالم صاحب اور حافظ محمد ارشد صاحب اور حافظ محمد توحید صاحب کے علاوہ دیگر مہمان کی موجودگی حوصلے کا باعث بنی ۔

اخیر میں جامعہ ہذا کے نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نگران جامعہ کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Comments are closed.