عازمین کے لئے دیوبند میں ٹیکہ کیمپ 19مئی کو منعقد ہوگا

دیوبند،16؍ مئی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
تحصیل دیوبند سے جانے والے تمام عازمین کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ سفر حج پر جانے سے قبل عازمین کے لئے ضروری ویکسین دیئے جانے کا سی ایم او سہارنپور نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے دیوبند میں ٹیکہ کیمپ لگائے جانے کا اعلان کردیا ہے۔ سی ایم او سہارنپور کا کہنا ہے کہ سفر حج 2023 پر جانے والے عازمین کو ضروری ویکسین دیئے جانے سے متعلق 19مئی بروز جمعہ دارالعلوم وقف دیوبند اور شیخ الہند ہال عیدگاہ روڈ پر میڈیکل ٹیم کیمپ لگاکر عازمین کو مفت ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میںمسلم فنڈ ٹرسٹ کے منیجر سہیل صدیقی، کنوینر ڈاکٹر نواز دیوبندی اور حج ٹرینر ڈاکٹر محمد اعظم اور مولانا دلشاد قاسمی نے بتایا کہ ٹیکہ کیمپ صبح 10؍بجے سے شام 4؍بجے تک کے لئے منعقد کیا جائے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ تمام عازمین اپنے کور نمبر اور پاسپورٹ نمبر کے ساتھ صبح 10؍بجے تک شیخ الہند ہال عیدگاہ روڈ پہنچ جائیں۔ انہو ںنے کہا کہ سفر حج سے قبل ٹیکہ لگواکر سرٹیفکٹ لینا نہایت ضروری ہے، کیوں کہ ویکسین سرٹیفکٹ کے بغیر سفر حج کے دوران دشواری پیش آسکتی ہے ۔ عازمین حج اس کا خیال رکھیں۔
Comments are closed.