کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت میں کانگریس اقلیتی شعبہ کا بھی اہم کردار:میرا حسین

چنئی(پریس ریلیز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے منگلور (الال) اسمبلی حلقہ کے الیکشن انچار ج کے طور پر کانگریس امیدوار و سابق وزیر یو ٹی قادرکیلئے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے انجینئر ایس میرا حسین، ریاستی جنرل سکریٹری، کانگریس کسان ونگ، تمل ناڈو نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ کرناٹک کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار جیت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کا بھی اہم کردار رہاہے۔ میرا حسین نے مزید کہا کہ رکن راجیہ سبھا اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی چیئرمین عمران پرتاب گڑھی کی قیادت میں کانگریس اقلیتی شعبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور اس کے نتائج کرناٹک میں بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ جس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عمران پرتاب گڑھی کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کے نوجوانوں کے درمیان اپنی بے باکی اور انتھک محنت کیلئے معرو ف ہیں۔ قوی امید ہے کہ ان کی قیادت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ مزید بلندیوں کو چھوئے گا۔ کرناٹک میں انتخابی مبصر کے طور پر مجھے کام کرنے کا موقع دینے کیلئے بھی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میر احسین نے مزید کہا کہ کرناٹک کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر مجھے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے ستائشی خط بھیجا گیا ہے۔ جس کیلئے بھی میں شکر گذار ہوں۔

Comments are closed.