پٹنہ کے عازمین حج کے لئے راجابازارمیں حج تربیتی پروگرام

پٹنہ (پریس ریلیز)
پٹنہ سے جانیوالے عازمین مرد وخواتین کیلۓ یہ خبر باعث مسرت ہے کہ مسجد نظام الدین اندراپوری کالونی روڈ نمبر 2 نزدیک مرزاغالب کالج سمن پورہ راجہ بازار پٹنہ میں مورخہ 17 مٸ بروز بدھ کو بعد نماز مغرب متصلا ان شاء اللہ حج تربیتی پروگرام منعقد ھوگا جسمیں مقامی علماۓ کرام اٸمہ مساجد کے علاوہ بالخصوص معروف عالم دین اور حج وعمرہ کے تجربہ کار ٹرینر مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن داناپور تشریف لاٸیں گے اور عازمین وعازمات کے سفرحج سےمتعلق مساٸل ومعلومات پر گفتگو فرماٸیں گے۔
معروف سرجن اور فعال سماجی کارکن ڈاکٹر محمد غیاث الدین رعی اور مسجد انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کرکے تمام عازمین وعازمات سے گزارش کی ھیکہ وہ مغرب سے پہلے مسجد پہونچ جاٸیں الحَمْدُ ِلله مسجد میں مرد وخواتین کیلۓ الگ الگ بیٹھنے کا پہلے سے نظم ھے اور مکمل مسجد اٸر کنڈیشن ھے جس سے مہمانوں کو کوٸ دشواری نہیں ھوگی ۔
مسجدکے امام وخطیب مولانا پرویز رحمانی نے بتایا کہ حج تربیتی اجلاس کی تیاریاں مکمل ھوگٸ ھیں ماھرین علماۓ کرام سے رابطہ ھوگیا ھے۔
Comments are closed.