ڈاکٹر نور الاحد کا انتقال ملی خسارہ : پروفیسر شکیل قاسمی

پٹنہ(پریس ریلیز)معروف زرعی سائنسداں ڈاکٹر نور الاحد (سکندر بھائی) بھی ہم لوگوں کو چھوڑ کر رخصت ہو گئے ۔ وہ اعلی تعلیم ، باوقار منصب کے ساتھ اخلاق کریمانہ رکھتے تھے ۔ لوگوں کو فائدہ پہونچانا ان کے مزاج کا حصہ تھا ۔ کئی لوگوں کی ملازمت میں انھوں نے موثر رہنمائی کی ۔ اپنے آبائی وطن ریونڈھا ، دربھنگہ میں نیشنل اردو لائبریری کو اپنے بلند عزائم کے ساتھ فروغ دینے میں مصروف رہے ۔ وہ اس کو کثیر المقاصد سنٹر بنانا چاہتے تھے ۔ میرے بچوں کی کامیابی یا مجھ سے متعلق کسی کے ذریعے انہیں خوشی کی کوئی خبر ملتی تو فورا محبت کا اظہار کرتے ، مبارکباد دیتے ۔ وہ ہمارے ہم زلف تھے ۔ ان کا انتقال میرے ذاتی نقصان کے ساتھ ملی خسارہ ہے ۔ مذکورہ خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ ، چیرمین فاران فائونڈیشن انڈیا نے اپنے بیان میں کیا ۔
مولانا قاسمی نے اس موقع پر ریونڈھا ، اتوار پور ، ابابکرپور ، جانی پور ، اور دوسرے مقامات کے رشتہ داروں، متعلقین با الخصوص مرحوم کے بھائی ڈاکٹر محمد عالم گیر پٹنہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر رحمت اللہ دور درشن ، نئی دہلی ، برادر نسبتی انجینئر زاہد صاحب مظفرپور سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
Comments are closed.