بارہ مساجد ٹرسٹس اور جماعتوں کی جانب سے جوگیشوری ایسٹ میں دسویں اور بارہویں کے طلبہ کے لئے کریئر گائیڈنس پروگرام

ممبئی
آج جوگیشوری ایسٹ ، باندرہ پلاٹ کے قریب جھولا میدان میں دسویں اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کے لئے کرئیر گائیڈنس کا ایک منفرد اور شاندار پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ پروگرام کے منتظمین کوئی اسکول یا ادارہ نہیں تھے بلکہ علاقہ کے مختلف مسالک کی مساجد کے ناظم و جماعتیں تھیں۔ اپنے اختلافات کو دور کر کے حالات کی نزاکت کا اندازہ کرتے ہوئے یہ تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران نے ایک متحدہ پلیٹ فارم پر اس منفرد کریئر گائیڈنس پروگرام کا انؑقاد کیا۔ پروگرام کی تشہیر تمام ہی مسلک کی مساجد سے ہوا۔ تقريبا ۲۰۰ سے زائد طلبہ و طالبات پروگرام میں شامل رہے۔
پروجیکٹر اور اسکرین کے ذریعہ پاور پاینٹ پر مختلف کورسیس کی رہنمائی کی گئ۔
پروگرام کی شروعات بعد نماز مغرب ، جناب عبدالوحید ( انچارج کمیونٹی ویلفئیر سینٹر جوگیشوری) کے افتتاحیہ کلمات سے ہوئی ۔ کاوش کے ذمہ داران ، جناب عامر انصاری ( پرنسپل مدنی ہائی اسکول ، جوگیشوری) ، جناب قاسم ، جناب حفیظ، محترمہ رقیہ ( ملت ہائی اسکول ، جوگیشوری) اور دیگر اساتذہ نے بچوں کی بہترین رہنمائی کی۔ انھوں نے نہ صرف کورسیس کی معلومات دی بلکہ بچوں کو اعلی نصب العین متعین کرنے کا طریقہ بتایا اور اس پر ابھارا۔ جناب زید پٹیل ( اسلام سینٹر ، کرلا و اندھیری) نے بچوں کو علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسلامی تعلیمات پر ڈٹے رہنے کا وعدہ لیا۔
اس پروگرام کے منتظمین کی اس خوبصورت کوشش اور بچوں کی تعلیمی رہنمائی کی مساجد کے ذریعہ اس کوشش کو سبھی شرکا نے خوب سہارا۔
واضح رہے کہ اس کار خیر میں جوگیشوری ایسٹ ، کے جناب ساجد شیخ سنی جامع مسجد( باندرہ پلاٹ) ، جناب ذاکر شیخ ،سنی جونی مسجد (پریم نگر بلاک)، امن مسجد ( امن چوک) ، غربا اہل حد یث مسجد ( پاسکل کالونی ) ، سنی مدینہ مسجد ( عید گاہ میدان) ، محمد ی مسجد ( آمنہ نگر) ، مسجد عائشہ (ٹھا کر میدان) ، جماعت اسلامی ہند جوگیشورئ ایسٹ ، مدراسی مسجد ( فش مارکیٹ ) ، عاشیقان رسول مسجد (شہید روڈ ) ، گلشن مدینہ مسجد ( میگھواڑی) ، نورانی مسجد ( ہری نگر) جناب نظیر شیخ ( کمیونٹی ویلفئیر سینٹر) ، جناب مشتاق ( ایم پی جے، ممبئی) شامل تھے۔ مساجد کے متحدہ پلیٹ فارم کے انچارج جناب نبن چاچا نے خواہش ظاہر کی کہ سے اس طرح کے تعلیمی پروگرام پورے ہندوستان کے مسالک و مساجد کے لئے مشعل راہ کا کام دیں ۔
رابط : نظر شیخ ۔9869523002
عبد الاحد ۔810502816
Comments are closed.