الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض کے طلبہ کی 10ویں اور 12 ویں میں شاندار کامیابی 


 

(ریاض 12 مئی) 2023 سی بی ایس ای کی جانب سے آج بارہویں اور دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض سعودی عرب نے ایک بار پھر شاندار کار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جے محمد مزمل XII سائنس میں 96.4 فیصد نمبرات کے ساتھ اول پوزیشن پر ہیں ؛جبکہ مس وسمایا وی 91.4٪، مس ردا منیب 91.2٪، مس مریم 90.6٪، مس لیا نوشین نے 90.6٪ حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔

 

اسکول نے XII کامرس میں بھی 100% فیصد نتائج حاصل کیے ہیں۔ گلین تھامس نمبرات حاصل کر کے سرفہرست رہے ۔ محمد ابراہیم، سرفراز مقدام اور شجیع اللہ خان نے بالترتیب شاندار کامیابی حاصل کی ۔

دسویں جماعت کے نتائج پر اسکول ایک بار پھر خوش ہے۔ مس ہانیہ حیدر نے 96.2% کے ساتھ کلاس میں ٹاپ کیا، دوسرے نمبر پر 95.2% کے ساتھ ماسٹر راہل رتیش ہیں اور تیسرا نمبر مس فاطمہ خنزہ ساجد نے 94% کے ساتھ حاصل کیا۔ دیگر رینک ہولڈرز میں ماسٹر نبھان شمیم-93.8%، مس افلا مصطفی-93.8%، ماسٹر تھرون آدھیتھیا-93.4%، ماسٹر انس ابن صدیق K-92%، ماسٹر محمد فیضل امیر سلطان-92%، مس دیوندا پروین %6، فاتی 91% تھے۔ زہرہ-91.4%، مس علیزبہ عادل – 90.8% مس اناس کلثوم – 90.2% کے نام نمایاں ہیں۔

اساتذہ، طلباء، والدین اور اسکول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں نے بلاشبہ بورڈ کے 100% شاندار نتائج میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے ہونہار طلباء کے شاندار مستقبل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اسکول انتظامیہ، پرنسپل ڈاکٹر ایس ایم شوکت پرویز اور اسٹاف نے شاندار کارکردگی پر کامیاب طلبہ اور ان کے قابل فخر والدین کو مبارکباد دی۔

 

پرنسپل نے کہا ہے:” کہ طلبہ کی شاندار کارکردگی، اسکول کی معیاری تعلیم کا اظہار ہے ۔ جفاکش اور محنتی معلمین کی ٹیم، اسکول کی پالیسی، منتظمین کا تعاون اور طلباء اور والدین مسلسل حمایت کا کا ہی یہ نتیجہ ہے۔”

Comments are closed.