مہاراشٹر کے علاقوں میں جاری فسادات اور ظلم کو روکنے کی غرض سے ایف ایم ایم (فیڈریشن آف مہاراشٹرا مسلم) کے وفد نے کی ڈی جی پی سے ملاقات

 

مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں جاری ہندو مسلم فسادات اور جانبدار گرفتاری کے ضمن میں جماعت اسلامی ہند کے امیرِ حلقہ خان الیاس فلاحی، ابو عاصم اعظمی ، شاکر شیخ، عبد الحسیب بھاٹکر، ریاض دیشمکھ،فیصل خان،شیخ کلیم وغیرہ موجود رہے

ممبئی(پریس ریلیز)
ڈی جی پی(ڈائریکٹر۔ جنرل پولیس) سے ملاقات کے دوران وفد نے بتایا گیا کہ کس طرح فسادات کے بعد گرفتاری کے حوالے سے پولیس کا یک طرفہ اور جانبدار رویہ انجام دیا جاتا ہے۔ثبوت اور شماریات کے ساتھ ڈی جی پی سے بات کی گئی۔ مہاراشٹر کے اکولا ،احمد نگر کا شیگاؤں ، اورنگ آباد اور مالونی ملاڈ علاقوں کے حوالے سے بات کی گئی۔ اکولہ کے ایک علاقے میں رات کے 2 بجے بوڑھی عورت کو جلا دیا گیا، شر پسندوں (خاطيوں) کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس اُن کے گناہ پر شورٹ سرکٹ کا بہانہ بنا کر پردہ ڈال رہی ہے۔دوسرا معاملہ ایک رکشا ڈرائیور کا جہاں شر پسندوں نے ہندو اکثریتی علاقہ میں پا کر اسے مسلم سمجھ کر مار مار کر ختم کر ڈالا۔ بعد میں اُس کی شناخت ویلن گائیکواڑ کے طور پر ہوئی۔احمد نگر کے شيگاؤں کا بھی واقعہ جہاں شر پسند عشاء کی نماز کے وقت بلند آواز میں ڈی جے بجا رہے تھے،پیار محبت سے اُنہیں سمجھانے کے باوجود بھی وہ انتہا پسندی پر اتر آئے اور خوب ظلم و ستم ڈھائے۔ اِس میں متاثرین مسلمان ہی تھے اور مزید یہ کہ گرفتاریاں بھی با ضابطہ مسلمانوں کی ہی کی جا رہی ہے جو کہ انتہائی جانبدار اور غیر منصفانہ طرز لگتا ہے۔اكولا میں بھی 100 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،اورمحض 6 غیر مسلموں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ لہٰذا ایسے جانبدار اور یک طرفہ واقعات پر وفد میں شامل تمام قائدین نے اس پر اپنی بات رکھی۔ اس معاملے کا بہتر حل نکالنے ، غیر جانبدار رویہ اختیار کیے جانے اور تمام ہی دگرگوں معاملات پر منظم کنٹرول کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفد میں شامل امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹرا الیاس خان فلاحی، احمد نگر شیگاوں کے حادثے کے متعلق شاکر شیخ (ایف ایم ایم کوآرڈینیٹر)،عبد الحسیب بھاٹکر، سماج وادی اورنگ آباد سے تشریف لائے فیصل خان (صدر شہر اورنگ آباد) ریاض الدین دیشمکھ اور کرار پورہ فساد میں گولی لگنے سے جس متاثر( مرحوم شیخ منیر) کی جن گئی کے بھائی شیخ کلیم نے اپنی بات رکھی۔اختتام پر ایم ایل اے جناب ابو عاصم اعظمی نے تمام باتوں کا احاطہ اور تبصرہ کرتے ہوئے ڈی جی پی سے معاملات کو فی الفور کنٹرول کرنے کی مانگ کی ۔ اگر صورتحال کو قابو میں لانے پر کوشش نہیں کی جاتی تو ایف ایم ایم کا وفد ہوم منسٹر سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتا ہے۔

Comments are closed.