Baseerat Online News Portal

یہودی دراندازی کے خلاف فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل

بصیرت نیوزڈیسک
یہودی آباد کاروں کی طرف سے کل جمعرات کو مسلمانوں کے قبلہ اول میں اجتماعی دھاووں کے اعلان کے بعد فلسطینی مذہبی جماعتوں نے القدس کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جمعرات کو اعتکاف کریں تاکہ یہودی غنڈی گردی کا روکا جا سکے۔خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کےقیام کے دعوے دار یہودی گروپوں کے اتحاد نے کل جمعرات کو یہودی آباد کاروں سے مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے اور تلمودی رسومات ادا کرنے کی اپیل کی ہے جس کے بعد فلسطینی شہری بھی اپنے مقدس مقام کے تحفظ کے لیے حرکت میں آگئے ہیں۔
فلسطینی مذہبی جماعتوں  اور سرکردہ شخصیات نےے الگ الگ بیانات میں بیت المقدس کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں اور مقدس مقام کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اس مقصد کے لیے القدس کے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قبلہ اول میں اعتکاف کریں اور اپنی موجودگی کو یقیی بنائیں تاکہ ناپاک صہیونی مجرموں کے مکروہ عزائم ناکام بنائے جائیں۔
یاد رہے کہ یہودی آباد کار جمعہ اور ہفتہ کے ایام کے علاوہ ہفتے کے دیگر دنوں میں مسجد اقصیٰ پر اجتماعی دھاوے بولتے ہیں اور وہاں پرجمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے اور مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے دیگر متنازع رسمیں انجام دیتے ہیں۔ یہودی آباد کاروں کے ان مکروہ عزائم میں انہیں اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

Comments are closed.