مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں پادری اور اس کے دو معاون گرفتار، تینوں کو ہوئی جیل

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں قبائلیوں کو گمراہ کر کے مذہب تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار تین لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ مجھگاؤں پولیس ذرائع کے مطابق، قبائلی اکثریتی گاؤں موٹوا میں، ملزمان نے مبینہ طور پر ایک قبائلی خاندان کو دعائیہ اجتماع کی آڑ میں عیسائیت قبول کرنے کی ترغیب دی تھی۔
مخبر سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پادری روشن کمار، مایارام لنگوال اور آرتی نامی خاتون کو مذہب تبدیل کرنے کے لیے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا۔ تینوں کو کل عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے تینوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
Comments are closed.