کیرالہ اسٹوری کے بعد فلم "۷۲ حوریں” مسلمان ناقابل قبول لیکن مسلمانوں کے نام پرپیسہ کمانا قبول

نئی دہلی: ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کے بعد دہشت گردی پر مبنی ایک اور فلم ’72 حوریں’ جلد ہی بڑے پردے پر آنے والی ہے۔ حال ہی میں اس فلم کا ایک ٹریلرسامنے آیا ہے۔ کیرالہ اسٹوری کا تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اسی دوران ایک اور فلم ’72 حوریں’ سرخیوں میں آگئی۔ فلم 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز کے مسلمانوں کو ورغلا کر انہیں 72 حوروں کا لالچ دے کر دہشت گرد بنانے کے واقعات پر مبنی ہے۔
پون ملہوترا اور عامر بشیر کی فلم ’72 حوریں’ کو دو بار نیشنل ایوارڈ یافتہ سنجے پورن سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے اشوک پنڈت نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اشوک پنڈت نے لکھا کہ ‘ہماری فلم 72 حوریں کا پہلا لک جاری کردیا گیا ہے۔مجھے امید ہے یہ آپ کو پسند آئے گی کیا ہوگا اگر آپ 72 حوروں سے ملنے کے بجائے سفاکانہ موت سے ملیں۔
72 حوروں نامی فلم پر صارفین نے شدید برہمی کا اظہارکیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’مسلمانوں کو اس طرح سے پیش کرنا پیسہ کمانے کا آسان طریقہ ہے اور معصوم لوگ یہ نہیں سمجھتے۔ نفیس نامی صارف نے لکھا کہ یہ نفرت زیادہ دیر نہیں چلے گی، عوام سب کچھ سمجھ چکی ہے۔ ساتھ ہی ایک اور صارف نے لکھا، ’’اسے مسلمان کے نام پر پیسہ کمانا ہے۔ کماؤ بیٹا جب ملک کی سب سے بڑی پارٹی مسلم کے نام پر چل رہی ہے تو تم پیچھے کیوں؟ مسلمانوں کے نام پر سب کا روزگار چل رہا ہے، یہ نفرت زیادہ دیر نہیں چلے گی بیٹا، عوام سب کچھ سمجھ چکی ہے۔
Comments are closed.