گیا ایئر پورٹ پر عازمین حج کے لیے گئے گئے انتظامات کا جائزہ 

گیا /9جون

امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب کی قیادت میں اڈیشہ ٹرین حادثہ کے متاثرین کی راحت رسانی کے لیے کٹک, بھونیشور اور بالاسور کا دورہ کر کے لوٹ رہی امارت شرعیہ کی ریلیف ٹیم نے گیا ایئرپورٹ پر عازمین حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا. اس ٹیم میں مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی مفتی امارت شرعیہ اور معاون ناظم مولانا قمر انیس قاسمی اور محمد عادل فریدی موجود تھے ساتھ میں دار القضاء امارت شرعیہ گیا کے قاضی شریعت مولانا وسیم اختر صاحب بھی تھے. اس ٹیم نے حکومت بہار کی طرف سے حج کنٹرول روم میں تعینات افسران جناب محمد ذوالفقار علی, ہارون رشید صاحب شافعی شمس صاحب اور رضاکار محمد وصی اکرم سے ملاقات کر کے تفصیلات معلوم کی. افسران نے بتایا کہ عازمین کو اسپائس جیٹ کی فلائٹ سے بھیجا جا رہا ہے.

اب تک تین دنوں میں تین فلائٹ سے 425 عازمین روانہ ہوئے ہیں جن میں 173 خواتین ہیں یہ سبھی فلائٹ گیا سے جدہ گئی ہیں. واپسی مدینہ سے ہوگی, آخری فلائٹ 22 جون کو ہوگی.

ابھی روزانہ ایک فلائٹ جا رہی ہے, 18 جون سے 20جون تک روزانہ دو فلائٹ ہوگی اور 21 اور 22جون کو تین فلائٹ روزانہ ہوں گی.

گیاایئرپورٹ پر حکومت کی جانب عازمین کی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا اور کنٹرول روم بنایا گیا ہے. ان کے آرام کرنے کھنے پینے اور نماز کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں. عازمین کے لیے کیے گئے انتظامات پر امارت شرعیہ کی اس ٹیم نے اطمینان کا اظہار کیا.

Comments are closed.