بہار سمیت ۱۲ ریاستوں میں موسلا دھار بارش !

گجرات، ہماچل، دہلی، مہاراشٹر، گوا ، کرناٹک سمیت دیگر جگہوں پر ب ارش کی پیشین گوئی
نئی دہلی۔ ۲؍ جولائی: آئی ایم ڈی نے تمام ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بہار سمیت 12 ریاستوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ریاستوں کی بات کریں تو گجرات میں گزشتہ 30 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جوناگڑھ، کچھ، جام نگر اور نوساری بارش سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔یہاں ایس ڈی آر ایف اور فضائیہ کو بچاؤ اور راحتی کاموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ہماچل میں گزشتہ ایک ہفتے میں 24 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ دہلی میں نالے میں گرنے سے ایک آٹو ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ یعنی ان تین ریاستوں میں 35 اموات ہوئی ہیں۔ بہار میں روہتاس کے اندرا پوری کے قریب سون ندی کے کٹار بالو گھاٹ پر گزشتہ 40 گھنٹوں سے 26 ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ راجستھان میں جون میں معمول سے 3 گنا زیادہ 145.9 ایم ایم بارش ہوئی ہے۔ریاست میں عام طور پر جون میں صرف 50.7 ایم ایم بارش ہوتی ہے۔ اتراکھنڈ کے چمولی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بدری ناتھ ہائی وے کو بند کرنا پڑا۔ ہائی وے اتھارٹی ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے۔ اس سے قبل 29 جون کو بدری ناتھ ہائی وے کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 17 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا تھاان ریاستوں میں شدید بارشیں ہوں گی: بہار، سکم، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو۔ ان ریاستوں میں ہو گی ہلکی بارش: تمام ریاستوں کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش بھی ہو گی جہاں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ مدھیہ پردیش، دہلی، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، اتر پردیش میں آسمانی بجلی کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ ان ریاستوں میں موسم صاف رہے گا: راجستھان ، اڈیشہ، مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، شمالی کرناٹک، جموں و کشمیر اور لداخوزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تحت 19 ریاستی حکومتوں کو 6,194.40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال مانسون میں راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے کیا جائے گا۔ ہماچل پردیش کی ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں شدید بارش اور خراب موسم کی وجہ سے 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 43 افراد زخمی اور 350 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست کو 240 کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ گجرات کے جونا گڑھ کے وساوادر میں 16 انچ بارش کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ گھروں میں بھی 5 سے 6 فٹ تک پانی بھر گیا۔
Comments are closed.