تعلیمی وسماجی خدمات کے اعتراف میں مرزا عبدالقیوم ندو ی کو چھترپتی شاہو مہاراج ایوارڈ سے نوازا گیا

اورنگ آباد۳/جولائی
مہاراشٹر کے مشہور سماجی مصلح و مہاراجہ چھترپتی شاہو مہاراج کی جینتی پر تعلیمی وسماجی میدان میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے مرزاعبدالقیوم ندوی کو راشٹروادی گانگریس کی جانب سے منعقد ہ نظم خوانی مقابلہ پروگرام میں ”چھترپتی شاہومہاراج ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ راشٹروادی بھون اورنگ آباد میں منعقدہ پرگرام میں کارگزار انجنئیراشوک ایریکرکے ہاتھوں شال،میمنٹودے کر استقبال کیا گیا۔واضح رہے کہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی گزشتہ دو دہاہیوں سے مہاراشٹر میں سماج میں کتب بینی کا شوق پیداکرنے،اردوزبان و ادب کو فروغ دینے اور مختلف پروگرام،جلسوں،ریلیوں کے ذریعہ مطالعہ بیداری مہم چلاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ OBC،دیگرپسماندہ برادریوں خصوصاََمسلم اوبی سی کے مسائل کے یکسوئی لیے جدو جہد کرتے رہتے ہیں۔ قومی یکجہتی کو فروغ دینے بین المذاہب مذاکروں کا انعقاد،بہوجن سماج،دلتوں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ کاندھے سے کاندھے لگاکر عوامی مسائل پر ہونے والے دھرنے،مورچوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔
ریڈ اینڈلیڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ دو سال میں مرزا ندوی کی دختر مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک اورنگ آباد شہر میں غریب و مزدور محلوں میں بچوں میں مطالعہ کا شوق پیداکرنے کے لیے 32محلہ لائبریریاں چلائی جارہی ہیں۔مرزا عبدالقیوم ندوی کے ساتھ شہر کے مشہور سنئیر صحافی اور اوبی سی قائد سدایشو کھنڈالکرکوبھی ایوارڈسے نوازا گیا۔ایوارڈتفویض تقریب کا اہتمام ضلع پریشد کے سابقہ رکن ماروتی سالوے،اشوک تھورات،اجیت گاندھی نے کیاتھا۔ مرزا ندوی کوایوارڈ ملنے پردوست احباب نے مبارکبادپیش کی ہے۔

Comments are closed.