غریب مزدور کی بیٹی کی شادی کیلیے مسیحا بنے ڈاکٹر عباسی

 

ضلع جونپور کے سماجی کارکن ڈاکٹر عباسی ضلع مرزا پور کے لکھن پور مویا کے بیٹی کی ہونے والے نکاح میں اپنی ٹیم کے ساتھ مدد کیلیے آگے آئے

جونپور (اشرف جونپوری/بی این ایس) اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے یہ ثابت کر دیا کہ آج بھی سماج میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے مخلص افراد آج بھی تیارہیں، یہ واقعہ ہے ضلع مرزاپور کے لکھن پور مویا کا جہاں ایک غریب مزدور کی لڑکی کی شادی کی تاریخ طے تھی، غریب مزدور نے جو کچھ پیسے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جمع کر رکھا تھا وہ اچانک بیٹے کے علاج میں خرچ ہوگیا، اور شادی کی تاریخ بھی قریب آگئی، اسی دوران جونپور کے ڈاکٹر عباسی کو یہ بات معلوم ہوئی تو ڈاکٹر نے اہل خانہ کی دلجوئی کرتے ہوئے مکمل امداد کرنے کا یقین دلایا، ڈاکٹر عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مذکورہ باتیں عام کر دی، جس کے سبب مددگاروں کا ایک طبقہ اہل خانہ کے اکاؤنٹ میں، 100,50 1000,, کر کے بھیج دیا جوکہ امید سے زیادہ رقم اہل خانہ کے اکاؤنٹ میں پہنچ گئ، کچھ لوگوں نے گھر جا کر ضرورت کا سامان دیکر مدد کی، جس کی وجہ سے بچی ہنسی خوشی اپنے گھر سے سسرال کیلیے وداع ہو گئ، اہل خانہ نے ڈاکٹر عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر آپ فرشتہ بن کر ہماری امداد نا کرتے تو معلوم نہیں ہماری بیٹی اپنے سسرال رخصت ہوپاتی یا نہیں ،اہل خانہ نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈاکٹر عباسی کی ایک آواز پر بچی کیلیے تن من دھن سے ایک جٹ ہو کر مدد کی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ مدد کرنے والے آج بھی اس سماج میں موجود ہیں ، بس سچی آواز ان تک پہنچ نہیں پاتی ہے، اور میں یہی کام کر رہا ہوں کہ کسی غریب کی آواز کو لوگوں میں عام کر اس کی حقیقی امداد کر رہا ہوں ، اور اسی طرح میں غریبوں کی آواز بن کر ان کی مدد کیلیے ہمیشہ تیار کھڑا رہوں گا، اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ لوگ اسی طرح ہماری مدد کیا کریں گے، مدد کرنا ہی میری پہچان ہے، اور ان سبھی لوگوں کا شکریہ جو اس مہم کا حصہ بن کر بچی کے چہرے کی مسکان کو زندہ رکھا.

Comments are closed.