چار لاکھ روپے کے گانجا کے ساتھ پانچ افراد گرفتار

 

جونپور(اشرف جونپوری /بی این ایس) مچھلی شہر کے تھانہ کی پولیس کو بدھ کی صبح بڑی کامیابی ہاتھ آئی ، پولیس نے ناکہ بندی کرکے پانچ اسمگلروں کو بندوق، کارتوس اور چار لاکھ روپیے کے گانجا کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران اسمگلروں نے پولیس پر گولیاں بھی چلائیں ، لیکن گولی کسی پولس جوان کو نہیں لگی.

پولیس میڈیا سیل کے مطابق اے سی پی ڈاکٹر اجے پال شرما کے حکم پر ملزموں کے خلاف چلائے جانے والی مہم میں تھانہ کے اعلی افسران اپنی ٹیم کے ساتھ رات گشت کر رہے تھے، اچانک مخبر کے ذریعہ معلومات فراہم ہوئی کہ کچھ لوگ کھاکھوپور بازار کے موڑ کے پاس مشکوک حالت میں کھڑے ہوئے ہیں، جن میں سبھی افراد کے پاس تھیلا ہے ، خبر ملتے ہی پولیس محکمہ مخبر کی نشاندھی پر مشکوک لوگوں کے پاس جیسے ہی پہنچی ، تو پانچوں بدمعاش اپنے تھیلے کو سنبھالتے ہوئے بھاگنے لگے، اور پولیس پر فائرنگ بھی کردیا، لیکن گولی کسی کو بھی چھو کر نہیں گزری، موقع پاتے ہی پولیس نے پانچوں کو اپنی حراست میں لے لیا ، پکڑے گئے پانچوں افراد کے پاس گانجے، کارتوس اور بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔

Comments are closed.