ایم ایل سی قاری صہیب کی والدہ سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

 

سمستی پور: راجد ایم ایل سی قاری صہیب کی والدہ محترمہ کو انکے آبائی وطن ضلع سمستی پور کے رہوا گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، نماز جنازہ مرحومہ کے صاحبزادے قاری طفیل احمد نے پڑھائی.

اس موقع پر بہار کے مختلف اضلاع سے قاری نسیم احمد کے شاگردوں اور ایم ایل سی قاری صہیب کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انکے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا.اور دعائے مغفرت کی.

مرحومہ کی وفات سے گاؤں  میں  ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسکا پر ہونا بظاہر ممکن نہیں ہے. غریب پرور اور ایک ایسی نیک صالح خاتون تھیں جو خاموشی سے بے سہارا لوگوں کو سہارا دینے کا کام کرتی تھی.

انہوں نے اپنے شوہر مرحوم قاری نسیم احمد کی وفات کے بعد بھی اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کمی نہی کی اور اپنے گھر اورسماج کو بہتر بنانے اور سنوارنے میں پوری زندگی وقف کردی.

نماز جنازہ میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں راجد کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فیاض احمد، سابق ایم پی ڈاکٹر اشرف علی فاطمی، ریاستی وزیر اسرائیل منصوری، راجد کے سینئر لیڈر شیام رجک، ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین، ایم ایل اے فراز فاطمی،ایم ایل اے رن وجے ساہو، ایم ایل سی اجے سنگھ، ایم ایل اے امر پاسوان، ایم ایل اے مکیش یادو، ایم ایل اے نرنجن رائے، سابق ایم  پی ارجن رائے، سابق وزیر اشوک رام ،بھاجپا نیتا وویک کمار  جامع العلوم مظفرپور کے سینئر استاذ مولانا اقبال احمد قاسمی، جامعتہ القاسم سوپول کے نائب مہتمم مفتی انصار قاسمی، وژن انٹرنیشل اسکول سہرسہ کے ڈائرکٹر شاہنواز بدر قاسمی، نعیم صدیقی،افضل علی خان، قاری راشد عرفانی، قاری شاہد صاحب  ،اقبال سمیع صاحب فیض احمد فیض  کے علاوہ دیگر معزز علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.

اس موقع ہر مرحومہ کے صاحبزادے قاری صہیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والدہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں، آخر میں  انہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ اد ا کیا-

Comments are closed.