صائمہ خان کی آٹھویں برسی کے موقع پر مریضوں میں کیا گیا پھل تقسیم

جونپور(اشرف جونپوری)
صائمہ خان ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ آج ضلع ہسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کیا گیا، کاروباری رہنما اور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد کی بیٹی صائمہ خان کی آٹھویں برسی کے موقع پر ادارہ کے ذریعہ ضلع ہسپتال صدر جونپور میں داخل مریضوں کو پھل اور دوا ایسوسی ایشن کے پردیش صدر دواکر سنگھ اور ڈاکٹر بی ایس نائب صدر کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا، اس سے قبل شاہی عید گاہ واقع یتیم خانہ اور تاراپور کے مدرسے میں مولانا وسیم احمد شیروانی نے دعا کرائی.
اس موقع پر اروڑ کمار، ڈاکٹر اجیت کپور، منوج چترویدی، ڈاکٹر مدن، شکیل منصوری و دیگر لوگ موجود رہے۔
Comments are closed.