جی آر پی کی دہلیز پر دم توڑتی نظر آ رہی ہے وشال قتل کی جانچ

جونپور (اشرف جونپوری)
ریلوے اسٹیشن کے آؤٹر سگنل کے قریب 12 جولائی کی صبح ایک جوان کی لاش ملنے سے تہلکہ مچ گیا تھا، جس کی جانچ جی آر پی کر رہی ہے، دس دن گزرنے کے بعد بھی ریلوے پولیس کوئی بھی سراغ پانے میں ناکام رہی ہے، قتل اور خود کشی کے درمیان کی گتھی سلجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، اطلاع کے مطابق 12 جولائی اسٹیشن سے قریب دو سو میٹر دور آؤٹر سگنل کے اندر مشکوک حالت میں جوان کی لاش ملنے سے کہرام مچ گیا تھا، خبر ملنے پر پہنچی پولیس نے حالات پر قابو پایا، کافی تلاش کے بعد لاش کی شناخت وشال کمار راجبھر کی شکل میں ہوئی ہے، نوجوان ضلع کے ٹی ڈی کالج میں طالب علم تھا، حادثہ کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچے اہل خانہ و علاقائی لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا، کسی طریقے سے پولیس نے مشتعل لوگوں کو خاموش کرایا، اہل خانہ نے نا معلوم لوگوں پر قتل کر ریلوے ٹریک کے کنارے لاش کے پھیکنے کو لیکر پولیس میں ایف آئی آر درج کرایا، وشال کے سر میں گہرا زخم تھا جس کی وجہ سے وشال کے والد نے قتل کا اندیشہ جتاتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا، معاملہ آؤٹر سگنل ہونے کی وجہ سے جی آر پی پولیس لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم میں بھیجتے ہوئے کاروائی میں لگ گئی، لیکن دس دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس حادثے کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، جبکہ اس معاملے میں تھانہ انچارج بھگوان نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی کے نشان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، ڈاکٹر کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی، جانچ ابھی بھی جاری ہے، جب کہ تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ اہل خانہ جانچ میں پولس کے ساتھ معاونت نہیں کررہے ہیں.
Comments are closed.