پاکستان: ملک بھر میں مون سون بارشوں کی وجہ سے 25 جون سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 ہو گئی

بصیرت نیوزڈیسک
پاکستان میں مون سون بارشوں کی وجہ سے 25 جون سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے۔
جیو نیوز ٹیلی ویژن چینل کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقوں مانسہرہ اور چترال میں شدید بارشیں روزہ مرّہ معمولات زندگی پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔
بارشوں کی پیدا کردہ آفات اور حادثات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے محّلہ مصری شاہ میں 2 بچے سیلابی ریلے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ منڈی بہا والدین میں 2 عورتیں گھروں کی چھتوں تلے دب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔
پاک پتن میں ایک بچے سمیت 3 افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
حالیہ 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 12 اموات کے ساتھ 25 جون سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 113 ہو گئی ہے۔

Comments are closed.