مولاناسہیل ندوی کاانتقال امارت شرعیہ کابڑانقصان ہے:مولانارشیداحمدندوی؍حافظ اقبال چوناوالا

ممبئی(پریس ریلیز)امارت شرعیہ کے انتہائی فعال ،متحرک اورقدیم کارکن،امارت کے کئی ذیلی اداروں کے سربراہ اورنائب ناظم مولاناسہیل احمدندوی کاانتقال امارت شرعیہ کے لئے بڑانقصان ہے۔ان کے انتقال سے امارت شرعیہ کے کئی ذیلی ادارے آج یتیم ہوگئے،امارت شرعیہ کے زیرانتظام دارالعلوم امارت شرعیہ،مولاناسجادمیموریل ہسپتال اورامارت آئی ٹی آئی وغیرہ کی تعمیروترقی میں مولاناسہیل احمدندوی کابڑااہم کردارتھا ۔ان خیالات کااظہارانجمن اہل السنۃ والجماعۃ ممبئی کے جنرل سکریٹری مولانارشیداحمدندوی نے اپنے پریس بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مولاناسہیل احمدندوی میرے رفیق درس تھے اوربہت ہی اچھے اورقریبی دوست تھے،جب بھی میراامارت شرعیہ جاناہوتایاوہ ممبئی تشریف لاتے توبڑی محبت اورخلوص سے ملاقات کرتے اورزمانہ طالب علمی کی یادیں تازہ ہوجاتیں،یقینامولاناسہیل احمدندوی کاانتقال خودمیرے لئے بھی ذاتی حادثہ ہے،اللہ مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوران کے اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔آمین،اس موقع پردارالعلوم وقف دیوبندکی مجلس مشاورت کے رکن اورمعروف ملی وسماجی شخصیت مولاناحافظ اقبال چوناوالانے مولاناسہیل احمدندوی کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولاناسہیل احمدندوی امارت شرعیہ کے بہت ہی قدیم اورمخلص کارکن تھے،انہوں نے حضرت قاضی مجاہدالاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولاناسیدنظام الدین سابق امیرشریعت اورحضرت مولاناسیدمحمدولی رحمانی رحمۃ اللہ سابق امیرشریعت کے ساتھ طویل عرصے تک امارت کی خدمات انجام دیں اورابھی بھی وہ مستقل سرگرمی اورفعالیت کے ساتھ امارت شرعیہ کی تمام ترذمہ داریوں کوبحسن وخوبی انجام دے رہےتھے،اوراس وقت بھی وہ امارت کے کام سے اڈیشہ کے سفرپرتھے جہاں سجدےکی حالت میں اللہ نے انہیں اپنے پاس بلالیا،یہ بھی عنداللہ ان کی مقبولیت کی اہم دلیل ہے۔اللہ مولاناسہیل ندوی کی بال بال مغفرت فرمائے اوراہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے،مولاناسہیل ندوی بہت ہی ملنساراوربااخلاق انسان تھے،جب بھی ملاقات ہوتی انتہائی خندہ پیشانی اورخلوص ومحبت سے ملتے،اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوران کی خدمات کوقبول فرمائےاوراللہ تعالیٰ امت مسلمہ کوان کانعم البدل عطافرمائے۔آمین

Comments are closed.