وزیر اعلی نے سلیم پرویز انصاری کو مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنا کر پسماندہ برادری کا وقار بڑھایا: توقیر احمد انصاری

جالے( محمد رفیع ساگر /بی این ایس)بہار قانون ساز کونسل کے سابق نائب چیئرمین اور جنتا دل یو اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سلیم پرویز انصاری کو مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر مقامی بلاک کے لتراہا باشندہ نوجوان سماجی کارکن توقیر احمد انصاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار کے فیصلے کو پسماندہ برادری کے ساتھ بہتر سلوک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیم پرویز کو مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بننے سے پسماندہ برادری کا وقار بڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ میں انقلابی تبدیلی کے ساتھ مدارس کے اساتذہ کے زیر التوا مسائل حل ہوں گے۔
مسٹر توقیر احمد انصاری نے بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد بدھ کو سلیم پرویز سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ برادری سے تعلق رکھنے والے سلیم پرویز جیسے ایماندار اور متقی شخص کو اہم ذمہ داری سونپ کر کے اس برادری کا وقار بڑھایا ہے۔
مسٹر توقیر احمد انصاری نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ نئے چیئرمین سلیم پرویز بورڈ کے کام کو آگے بڑھانے اور اساتذہ کی بہتری کے لئے اصلاحی اقدامات اٹھائیں کریں گے۔
Comments are closed.