مالے لیڈر محمد غوث سمیت دیگر پر درج جھوٹا مقدمہ واپس ہو: للن پاسوان / انجینئر شہزاد تمنا

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)مقامی بلاک کے نروچھ گاوں میں بھاکپا مالے جالے بلاک کی ہوئی اہم میٹنگ میں پارٹی کارکنان پر ہوئے جھوٹے مقدمے کی مذمت کی گئی ۔میٹنگ بلاک سکریٹری للن کمار پاسوان کی قیادت میں ہوئی جس کا آغاز منی پور میں شہید ہوئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کر ہوا ۔اس موقع پر بلاک سکریٹری للن کمار پاسوان نے کہا کہ بھاجپا لیڈر کی سرپرستی میں جالے بلاک پر مکھ غریبوں کے منصوبہ میں لوٹ کھسوٹ مچائے ہوئے ہیں۔ ایک ہی جگہ پر منصوبہ کا نام بدل کر لاکھوں روپے کا غلط استعمال کر لیا گیا ہے جسکی مخالفت کرنے پر مالے لیڈر پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جو سرا سر غلط ہے۔ انتظامیہ جھوٹے مقدمے کو فوری طور پر واپس لے اور پرمکھ پر لگائے جارہے الزامات کی منصفانہ جانچ کروائے۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 2 اگست سے ڈی ایم و ایس ایس پی کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا ساتھ ہی بدعنوانی کا انکشاف کرنے کے لئے مہم چلایا جائے گا ۔وہیں کھیت مزدور سبھا کے بلاک صدر انجینئر شہزاد تمنا نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین جمہوریت کی روح ہے اور اسی کے بدولت عوام محفوظ ہیں۔ آئین کو بچانے کے لیے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں عظیم اتحاد کو اپنی حمایت دے کر اُنکے ہاتھوں کو مضبوط بنائیں تاکہ آئین اور ملک کی عوام محفوظ رہ سکے۔ موقع پر نریش چودھری ،سرفراز انصاری، شیو چندر پاسوان، وریندر پاسوان، سوشیل مشر،شتروگھن پاسوان، کمل منڈل، سرتیا دیوی سمیت دیگر نے خطاب کئے۔

Comments are closed.