اننی گیری کے قبائلیوں کو حقوق دیں جو نصف صدی سے بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں: افسرکوڈلی پیٹ ایس ڈی پی آئی

دھارواڑ(پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے چگروپتی ملکاارجن راؤ میموریل سورنا بھون، دھارواڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلی سدارامیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اننی گیری میں نصف صدی سے پناہ گزین کے طور پر زندگی گذار رہے 110قبائلی خاندانوں کو ٹائٹل ڈیڈ اور مکانات دیں۔دیگر صورت میں ایس ڈی پی آئی سخت احتجاج کرے گی۔ افسر کوڈلی پیٹ نے کہا کہ ہاؤسنگ منسٹر ضمیر احمد خان جو سماج کا درد رکھنے والے ہیں وہ ان 100سے زائد قبائلی خاندانوں کا درد سمجھیں گے جو نصف صدی سے بنیادی سہولیات سے بھی محروم جانوروں کی طرح زندگی گذار رہے ہیں۔ افسر کوڈلی پیٹ نے مزید کہا کہ اس ضمن میں کل 24جولائی 2023کو ایس ڈی پی آئی کے ایک وفد نے ہرنی شکاری آدیواسی گاؤں کا دورہ کیا۔گاؤں والوں نے وفد کو کہا کہ وہ ہمیں غریب کہتے ہیں اور گاؤں چھوڑنے کا کہہ کرتشدد کیا جاتا ہے۔ ہمیں مکانات نہیں چاہئے اس کے بجائے ہمیں زہر دے دیں۔ جئے بھیما اکھل بھارت دلت سنگھرش کمیٹی کے صدر دھرما راجو ہرنی شکاراور نائب صدر باسنا ہرنی شکاری ان لوگوں کی قیادت کررہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے بھی ان کوتیقن دلایا کہ انصاف ملنے تک ان کی لڑائی لڑیں گے۔ اسی طرح نولاگنڈہ روڈ کے ریلوے گیٹ کے قریب جناب محبوب محمد صبا گڈاگولی نے شیلٹر کمیٹی سروے نمبر 1070/4میں 4ایکڑ اراضی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت کو تجویز پیش کی ہے، لیکن حکومت نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ نے اس بات پر زور دیکر کہا کہ اگر 9اگست کو قبائلیوں کا عالمی دن کو بامعنی بنانا ہے تو تمام قبائلیوں /خانہ بدوشوں کو پرامن زندگی گذارنے کے قابل ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں افسر کوڈلی پیٹ نے کرناٹک اسٹیٹ ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (Karnataka State Tribal Research Institute)سے بھی درخواست کی کہ وہ ہرن شکاری قبیلے کی سماجی، معاشی اور تعلیمی حیثیت کو سمجھنے کے لیے ایک جامع مطالعہ کرے اور حکومت کو رپورٹ پیش کرے۔وفد میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسر کوڈلی پیٹ، دھرماراجو ہرنی شکاری، صدر جئے بھیما اکھل بھارت دلت سنگھرش کمیٹی، نائب صدر باسنا ہرن شکاری، مکتوم حسین عثمانی ایس ڈی پی آئی دھارواڑ ضلعی صدر، غفور کوراٹی ایس ڈی پی آئی دھارواڑ ضلعی جنرل سکریٹری اور ڈاکٹر وجئے ایم گنٹرال ایس ڈی پی آئی دھارواڑ نائب صدر موجود رہے۔

Comments are closed.