دربھنگہ میں انٹرنیٹ خدمات 30 جولائی شام 4بجے تک کے لئے معطل، محرم کے پیش نظر امن و امان کی بحالی کے لئےانتظامی سطح پر لیا گیا فیصلہ

جالے(محمدرفیع ساگر /بی این ایس)محکمہ داخلہ، بہار حکومت کی طرف سے انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1875 کے سیکشن-5 کے تحت، سوشل میڈیا کے ذریعے دربھنگہ میں سماجی-فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے کچھ سماج دشمن عناصر کے پیش نظر
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور فوری جامع خدمات آج یعنی 27 جولائی کی شام 4:00 بجے سے 30 جولائی کی شام 4:00 بجے تک معطل کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ کے مطابق ضلع انتظامیہ نے یہ فیصلہ احتیاطی اقدامات کے تحت لیا ہے تاکہ سماجی ہم آہنگی برقرار رہے۔حکم نامےکے تحت فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، کیو کیو، وی چیٹ، کیو زون، ٹیوبلر، Google+، Baidu، Skype، Viber، Line، Snapchat، Pinterest، Telegram، Reddit، Snaptish، YouTube(upload)، Vinc، Xanga، Buaanet، Flickr اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جو بڑے پیمانے پر پیغام رسانی کی خدمات کے لیے ہیں وہ معطل رہیں گی۔غور طلب ہوکہ حالیہ دنوں میں مبی اوپی کے شیودھارا بازار، کمتول تھانہ کے مالپٹی، بریول اور سمری تھانہ کے بنولی گاوں میں فرقہ وارانہ جھڑپ کے بعد پیدا ہوئے نامساعد حالات پر قابو پانے کے لئے انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Comments are closed.