دیوبند میں غیر قانونی کالونی پر پھر چلا انتظامیہ کا بلڈوزر

دیوبند،27؍ جولائی(سمیر چودھری؍بی این ایس)
انتظامیہ نے دیوبند میں آج بھی غیر قانونی کالونیوں کے خلاف کارروائی کی۔ انتظامیہ کی ٹیم نے سانپلہ روڈ پر بغیر نقشہ پاس کرائے کاٹی گئی کالونی میں کی گئی تعمیر کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے ٹیم کے ساتھ دیوبند-سانپلہ روڈ پر پہنچ کر وہاں بنی کالونی میں باؤنڈری وال اور دیگر تعمیراتی کام کو بلڈوزر سے منہدم کیا۔ اس دوران وہاں افراتفری مچ گئی۔ تاہم کچھ لوگ خریدے گئے پلاٹوں کی دستاویزات لے کر حکام کے پاس ضرور پہنچے۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ کالونیوں کو غیر قانونی طور پر کاٹی جانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ تحقیقات کے بعد مسماری کی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقشہ پاس کیے بغیر جہاں بھی کالونیاں کاٹی گئی ہیں انہیں نشان زد کرکے مسمار کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا منہدم کرنے کا کام جاری رہے گا۔
Comments are closed.