مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے:مولانامرغوب الرحمن قاسمی

حالات آئے ہیں،لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے: مولاناحکیم الدین قاسمی
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکا مشاورتی اجتماع بحسن وخوبی اختتام پذیر،کثیرتعدادمیں ضلعی صدورو نظماء،نائبین،اراکین عاملہ،اورمدعوئین خصوصی کی شرکت، خود کفیل مکاتب کے قیام پر توجہ دینے کی ضرورت، ضلعی یونیٹوں کو فعال بنانے پر زور ،دیگراہم فیصلوں کی منظوری
پٹنہ(پریس ریلیز)
مدارسِ اسلامیہ کے درپیش چیلینجیز،مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو بہتربنانے ،اضلاع میں سہ روزہ دینی،تعلیمی،تربیتی پروگرام کے منعقد کرنے، اجتماعی امتحان کے دائرہ کو وسیع کرنے ،ضلعی شاخوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور متحرک وفعال بنانے جیسے ایجنڈوںودیگرمسائل پر غوروفکرکرنے کے لئے آج کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکےریاستی دفترجامعہ مدنیہ سبل پور، پٹنہ میں ایک مشاورتی اجتماع کا انعقادہوا،جس میں تمام اضلاع کے صدورونظماء،نائبین،اراکین مجلس عاملہ،مدعوئین خصوصی اور نمائندہ مدارس کے اساتذہ،ذمہ داران شریک ہوئے،اس مشاورتی اجتماع کی صدارت جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارومعاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے فرمائی،جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مجاہد ملت جناب حضرت مولاناحکیم الدین صاحب قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی بھی تشریف آوری ہوئی،اور ملک وملت کے حوالہ سے اہم خطاب فرمایا، قرآن کریم کی تلاوت سے پروگرام کا آغازہوا،اس موقع پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے جنرل سکریٹری مفتی خالدانورپورنوی، المظاہری نے نو صفحات پر مشتمل سکریٹری رپورٹ بھی پیش کیا،جس میں انہوں نے بتایاکہ آج سے نوماہ قبل اسی جگہ پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکا مذاکراتی اجلاس منعقد ہواتھا،اس میٹنگ میں منظورکردہ تجاویزکو عملی جامہ پہنانے کے لئے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنے مسلسل کوششیں کیں،ضلعی شاخوں کو متحرک اور فعال بنانے کے لئے دورے کئے،میٹنگیں کیں،بذریعہ فون ،خط وکتابت اور تحریری مراسلت کے ذریعہ ذمہ داران مدارس کو جگانے کے لئے عملی جدوجہدکیا،الحمدللہ بڑی حدتک ہمیں کامیابی ملی،رپورٹ میں انہوں نے بتایاکہ سال گذشتہ خصوصی طورپر اجتماعی امتحان کا فیصلہ لیا گیاتھا ،اس کے مطابقرابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی جانب سے اجتماعی امتحان کا نظام بنایاگیا،اور رابطہ مدارس اسلامیہ بہار کے زیر اہتمام ضلع کشن گنج ، پورنیہ بانکا اور گیا میں موجود ضلعی شاخوں کی نگرانی میں منظم اندازمیں اجتماعی امتحانات کرائے گئے۔رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کشن گنج کی نگرانی وانتظام میں اجتماعی امتحان سالانہ کے لئے 5 مراکز امتحان طے گئے،رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع پورنیہ کی جانب سے چار سینٹرمتعین کئے گئے ،رابطہ مدارس ضلع گیا کی جانب سے منعقد اجتماعی امتحان سالانہ میں تین مدارس کو مراکز امتحان بنایاگیا،اجتماعی امتحان کو صاف شفاف بنانے کے لئے ہرممکن کوششیں کی گئیں ، اجتماعی امتحانات کی وجہ سے مدارس کے طلبہ میں بہت زیادہ ذوق وشوق کا جذبہ دیکھاجارہاہے، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے جنرل سکریٹری مفتی خالد انور پورنوی براہ راست امتحان سینٹروں میں حاضرہوئے،اور بہت ہی باریکی سے ان کاجائز ہ لیا،اجتماعی امتحان کے اس نظام کو سبھوں نے بیحد پسندکیا،اجلاس کی صدارت کررہے جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے خطبہ صدارت بھی پیش کیا۔جس میں بتایاکہ موجودہ حالات میں سب سے اہم مسئلہ مدارس کے تحفظ کا مسئلہ ہے،ظاہر ہے یہ مدرسے ملت اسلامیہ کی دینی ضرورت کو پوری کرتے ہیں،اور اس کے دین وایمان پر بقا کے ضامن ہیں،اور ان کایہی کردار،دشمنوں کوکھٹکتاہے،اسی لئے ہمیں مدارس کے تحفظ پر غورکرناہے،آج کی اس مشاورتی نشست کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے۔انہوں نے کہا:ہمیں ہرحالت میں مدرسوں کے نظام تعلیم وتربیت کو بہتربنانے کی طرف اپنی توجہ مبذول کرنی ہے،مشاورتی اجتماع کے مہمان خصوصی جناب مولاناحکیم الدین قاسمی صاحب نے اس موقع سے بہت ہی موثر،اور جامع خطاب فرمایا،انہوں نے کہا:آج ہمارے ساتھ کئی طرح کے حالات ہیں،ہمارے نوجوان بچے اور بچیاں ارتداد کے دہانے کھڑی ہیں،تو وہیں سماجی اور معاشرتی اعتبارسے بھی ہم بہت برے دور سے گذررہے ہیں،گاؤں گاؤں جائزہ لیں گے تو ایسی نسلیں مل جائیں گی ،جو علوم عصریہ کے لئے اپنے آپ کو وقف کردی ہیں،لیکن اسلام نام کی کوئی چیزان میں نہیں ہے،ایسے میں مکاتب کے نظام کو منظم کرنے کی ضرورت سمجھ میں آتی ہے،اور یہی اس کا واحد علاج بھی ہے،انہوں نے زوردے کرکہاکہ آپ سبھوں کی نسبت مدرسوں سے ،اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کی ضلعی شاخوں کے اہم ذمہ داروں میں سے ہیں،آپ سب اپنے لئے طے کرلیں کہ اپنے اپنے حلقہ میں خودکفیل منظم مکاتب کے قیام کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا:حالات آئے ہیں،لیکن صبروعمل سے ان کامقابلہ کرناہے،مایوسی کو دل سے نکال دیجئے،ہمارے بزرگوں نے محنت کی ہے،اور ملک وملت کے حوالہ سے انہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں،ہمیں بھی قربانی دینے کے لئے تیاررہناچاہئیے۔واضح رہے کہ اجلا س کا عنوان ‘ ‘ مشاورتی اجتماع ‘ ‘ کی مناسبت سے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ضلعی صدورونظمائے اعلی نے اپنے اضلاع کی کارکردگی کو پیش کیا،گیاسے مولانااسماعیل صاحب قاسمی،سمستی پورسے قاری ممتاز جامعی،جہاں آباد وارول سے مولانا قاری شہرت صاحب نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار،کٹیہارسے مولانافیصان سرور صاحب،پورنیہ سے مفتی شمس توحید،دربھنگہ سے مولانامفتی محمدصابر قاسمی نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار،بیگوسرائے سے مولانا محمد صابرنظامی صاحب قاسمی،مدھے پورہ سے مفتی جاویداشرف قاسمی،نوادہ،نالندہ سے مولاناشمسیرقاسمی ،سیتامڑھی سے مولاناعبدالباقی قاسمی نے اپنے اضلاع کی کارکردگی کو پیش کیا۔جناب مولاناعین الحق امینی قاسمی،مولانامحمدصابرنظامی قاسمی،قاری مسلم ایازمظاہریودیگرشرکاء نے تاثراتی خطاب فرمایا،جناب مولانانذیراحمدصاحب،ندوی،سمستی پور،مولانامظفرآفاق قاسمی،مولانازین الحق قاسمی پورنیہ،مولاناعارف انورمظاہری،مفتی محمدانور مظاہری،مفتی محمدنوشادعالم صاحب ،مفتی عبیداللہ مغربی چمپارن،مفتی مقبول احمد،مولاناقاری عیسی صاحب مدھے پورہ،مولاناتبریز رحمانی بھاگلپور،مولانانقیب الحق ودیگرکثیرتعدادمیں مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران اور ضلع کے صدورونظماءشریک ہوئے، ضلعی شاخوں کو متحرک بنانے،اجتماعی امتحان کے دائرہ کو وسیع کرنے،مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو بہتربنانے اور ضلعی پیمانہ پر تین روزہ دینی تعلیمی تربیتی پروگرام کے انعقاد پر تجاویز منظورکی گئیں،اورنئے عزم وحوصلوں کے کام کرنے کی سبھوں نے یقین دلائی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے نائب صدر اور رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع کشن گنج کے صدر محترم جناب حضرت مولاناغیاث الدین صاحب قاسمی نے اخیرمیں اہم خطاب فرمایا،جس میں خلوص نیت کی تلقین کی،اور آپ ہی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے تمام اساتذہ کرام اورطلبہ نے مشاورتی اجتماع کو کامیاب بنانے میں اہم کردارپیش کیا۔

Comments are closed.