انڈین فرینڈس سرکل ریاض کے ادبی فورم کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد

بصیرت نیوزڈیسک
انڈین فرینڈس سرکل ریاض کے ادبی فورم کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی نشست کا ضیاء عرشی صاحب کی رہائش گاہ، حارہ ، ریاض میں ضیاء عرشی صاحب کی ہی صدارت میں28جون 10محرم الحرام بروز جمعہ بعد نماز مغرب کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔اس ادبی نشست کی نظامت حسان عارفی صاحب نے کی،ادبی نشست کا آغاز افطار اورنماز مغرب کے فوری بعد ہوا، ابتداء میں نثری فن پارے پیش کئے گئے، عبدالحلیم اطہر سہروردی صاحب نے افسانہ حقیقی محبتپیش کیا، اور ضیاء عرشی صاحب نے اپنے بھائی تنویر احسن صاحب کا افسانہ ورطہ پیش کیا، جس کو حاضریننے سراہا اور تبصرہ بھی کیا، اس کے بعد شعری نشست کا آغاز ہوا، دانش ممتاز صاحب نے غزل پیش کی اس شعر کو پسند کیا گیا ـــ`ان کی تند ہوئیں نہ باز آئیں گی —ہم اپنے رشتوں کی دیوار کو ستادہ کریں`، ان کے بعد اکرم علی اکرم صاحب نے منقبت حسین پیش کی اور خوب سراہے گئے ، ان کے بعد حسان عارفی صاحب نے قطعہ اور غزل پیش کی اس شعر پر داد و تحسین سے نوازے گئے `انا سے پاک مزاج سخن کیا جب سے —ہوئے ہیں بزم میں حسان محترم بھی خوب ، اور طاہر بلال صاحب نے دو نظمیں پیش کی نظم تو رفیق حیات ہے پر خوب داد و تحسین سے نوازے گئے ، دوسری نظم ان کی فیکٹری میں ہوئے حالیہ حادثہ پر تھی وہ بھی خوب رہی۔اور ضیاء عرشی صاحب نے بھی غزل سنائی اور خوب سراہے گئے، حاضرین نے نثری و شعری نشست میں پیش کی گئی تخلیقات و کلام کو خوب داد دی ۔ادبی نشست سے قبل فورم کی کارکردگی اور آنے والے پروگرامس پر تبادلہ خیال ہوا، ضیاء عرشی صاحب کو ان کی حال میں شائع شعری مجموعہ چشم نیم باز کی دہلی میں اجرائی پر مبارکباد دی گئی اور ضیاء عرشی صاحب نے تمام ممبران کو اپنی کتا ب تحفہ دی،اس نشست میں فورم کے ممبر سید اسلم بھی حاضر رہے۔ضیاء عرشی صاحب نے پر تکلف افطار کا اہتمام کیا تھا۔ آخر میں صدر ادبی فورم طاہر بلال صاحب کے شکریہ پرخوشگوار ماحول میں منعقدہ اس ادبی نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

 

Comments are closed.