Baseerat Online News Portal

امریکہ نے روس پر پابندیوں کے دائرے کو مزید وسعت دے دی

بصیرت نیوزڈیسک
امریکہ نے 4 ممتاز روسی فنانس اشرافیہ اور ایک روسی بزنس ایسوسی ایشن کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ فارن ایسٹ کنٹرول آفس کی جانب سے ہدف بنائے گئے 4 افراد روس کے سب سے بڑے مالیاتی اور سرمایہ کاری کے اداروں میں سے ایک الفا گروپ کنسورشیم کی نگران کمیٹی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد پر پہلے آسٹریلیا، کینیڈا، یورپی یونین، نیوزی لینڈ اور برطانیہ نے پابندیاں عائد کی تھیں۔
OFAC نے علاوہ ازیں روس پر پابندیوں کے خلاف مداخلت کی مرتکب ایک بزنس ایسوسی ایشن کو بھی نشانہ بنانے کا ذکر کرنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر بحث انجمن ٹیکنالوجی کی آزادی اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی حمایتی کونسلوں کی مالک بھی ہے۔
پابندیاں عائد کردہ افراد روسی اشرافیہ پیٹر اولیگووچ ایون، میخائل ماراتووچ فریڈمین، جرمن بوریسووچ خان اور الیکسی وکٹورووچ کوزمیچیف ہیں۔
امریکہ نائب وزیر خزانہ والی ایڈیمو نے اس موضوع پر اپنے جائزے میں کہا ہے کہ”یہ ان لوگوں کا احتساب جاری رکھے گا جو یوکرین پر ناجائز اور غیر حق بجانب قبضے کا امکان فراہم کرتے ہیں۔”

Comments are closed.