نابالغ سے عصمت دری کے معاملے میں ملزم کو دس سال کی قید

 

جونپور / اشرف شیرازی

 

ایڈیشنل سیشن جج کاشی پرساد یادو کی عدالت نے گیارہ سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزم کو دس سال کی قید مزید 27000 ہزار کا جرمانہ قرار دیا ہے.

 

اطلاع کے مطابق بدلا پور تھانہ حلقہ کے رہنے والے ایک شخص نے مقدمہ درج کرایا کہ 28 فروری 2017 کو اس کی گیارہ سالہ بچی کو بچہ عرف سنٹو بہلا پھسلا کر بھگا لے گیا، بعد میں مظلومہ نے بیان دیا کہ وہ اسکول کیلیے جا رہی تھی تبھی سنٹو اس کو اسکول چھوڑنے کی بات کہ کر بدلا پور لیکر چلا گیا، جہاں وہ چائے اور بسکٹ میں نشہ آور چیز ملا کر اسے کھلا دیا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئی، جب وہ ہوش میں آئی تو اس نے خود کو دہلی میں موجود پایا، وہاں سے اس کو ہریانہ لے جاکر اس کو ایک کمرے میں بند کر کے اس کے ساتھ تقریباً نصف ماہ ہمبستری کی، پولیس معاملہ کی جانکاری کو اکٹھا کر عدالت میں پیش کیا، نو گواہوں کے بیان کے بعد عدالت ملزم قرار دیتے ہوئے دس سال کی قید اور 27000 ہزار کا جرمانہ عائد کیا۔

Comments are closed.