شادی کا جھانسا دیکر بیوہ سے عصمت دری کرنے کا مقدمہ درج

جونپور / اشرف شیرازی
چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر کوتوالی پولیس نے بیوہ کے ساتھ عصمت دری کرنے کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
واضح رہے کہ کوتوالی علاقے کے ایک محلے میں کرایہ پر رہ رہی خاتون کے شوہر کے انتقال کے بعد بیوہ ہونے کی وجہ سے سسرال کے لوگوں نے گھر سے بے دخل کر دیا تھا، خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ کرایہ کا مکان لیکر رہ رہی تھی، اسی وقت اس کو اپنے شوہر کے معاوضے کے چھ لاکھ روپیہ حاصل ہوا تھا، اسی وقت ایک شخص سے اس کا تعلق قائم ہو گیا تھا، جو اس کے گھر پر آتا جاتا رہتا تھا، جس کے چلتے وہ شخص اس کے سامنے نکاح کرنے کی بات رکھی، شادی کا جھانسہ دیکر اس کے ساتھ ناجائز رشتہ قائم کرنا چاہا لیکن شوہر کے انتقال کو ابھی کچھ ہی دن گزرے تھے جس کے چلتے خاتون اس بات پر راضی نہیں ہوئی، اسی درمیان شخص نے پیسے کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے خاتون سے پانچ لاکھ روپیہ قسطوں میں لے لیا، خاتون کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات قائم کرنے لگا، اور اس کو پریشان بھی کرتا رہا، زبردستی شادی کا جھانسہ دیکر تعلق قائم کرنا اور دھوکہ سے پیسے لینے کے معاملے میں عدالت میں جمع کیے گئے درخواست نامہ کے مد نظر پولیس تھانہ سرائے خواجہ کے رہنے والے راکیش سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر لی ہے، مقدمہ درج کر پولیس معاملہ کی تلاش میں جٹی۔
Comments are closed.