Baseerat Online News Portal

لیوان ریلیشن شپ کا اندوہناک انجام ، ثناء کی مشتبہ موت

 

دو بچوں کے باپ راجیو کمار کے ساتھ رہ رہی تھی، اہل خانہ کا قتل کا الزام، لاش پر زخموں کے نشانات

رانچی ۔۱۷؍ستمبر: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر فری لانس صحافی اشرف حسین نے کچھ ویڈیو اور فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ثناپروین (۲۴) جھارکھنڈ کے رانچی میں راجیو کمار (۴۵) کے ساتھ رہ رہی تھی، کل ثنا کی لاش کمرے میں جھولتی ہوئی ملی، اہل خانہ نے ثنا کے قتل کا الزام راجیو پر لگایا ہے، راجیو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ بتایاجارہا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ راجیو کا او ربھی کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلق رہا ہے، پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے، فی الحال راجیو پولس کی گرفت میں ہے ‘‘۔ لائیو ہندوستان ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ’’رانچی کے پنداگ اوپی علاقے میں واقع ایکلیو ٹاور میں رہنے والی ایک لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے، لڑکی کے گردن اور چہرے پر چوٹ کے نشان ملے ہیں، اہل خانہ نے لڑکی کا قتل کرکے لاش پھندے سے لٹکانے کا الزام لگایا ہے، مہلوکہ کا نام ثنا پروین ہے، وہ جمشید پور کے پرسوڈیہہ کی رہنے والی ہے، فی الحال ایکلیو اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھی، ثنا ایل این ٹی فائنانس کمپنی میں کام کرتی تھی، اس معاملے میں پولس نے راجیو کمار گپتا کو گرفتار کرلیا ہے وہ ثنا کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ ثنا کی بہن انجم پروین نے پنداگی اوپی میں ملزم راجیو کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے، انجم کی طرف سے تھانے میں دئیے گئے لیٹر میں کہاگیا ہے کہ ملزم نے اس کی بہن ثنا کو بہلا پھسلا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیا، گزشتہ جمع کو جب ثنا نے اس کی مخالفت کی تو ملزم نے اس کا قتل کردیا اور اس کے بعد خود اسے اسپتال لے گیا، پولس تک کو اس کی اطلاع نہیں دی، ایف آئی آر میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ ان کی بہن کو راجیونے ہی مارا ہے، ایف آئی آر کی بنیاد پر پولس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ وہیں راجیو نے پولس کو بیان دیا ہے کہ جمعہ کو کھانے کے دوران ثنا کے ساتھ کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوگیا، اس دوران دونوں کے درمیان مار پیٹ بھی ہوئی،ثنا نے اپنے ہی کمرے میں پھانسی لگالی، اس نے ثنا کو اسپتال بھی لے گیا، جہاں موجود ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دیا، اسپتال انتظامیہ نے ہی معاملے کی اطلاع پولس کو دی، جس کے بعد پولس موقع پر پہنچی لاش اپنے قبضے میں لے کر سنیچر کو ریمس میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اہل خانہ کو سونپ دیاگیا۔ بتادیں کہ دونوں ہی کمپنی ایل این ٹی فائنانس میں کام کیا کرتے تھے اور ایک ہی فلیٹ میں رہ رہے تھے، تقریباً چار ماہ سے دونوں ایک ساتھ تھے۔

Comments are closed.