Baseerat Online News Portal

مسجد الحرام کے صحن میں سوڈانی خاتون نے بچے کوجنم دیا

بصیرت نیوزڈیسک
مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے مغربی صحن میں عمرے پر آنے والی سوڈان کی ایک زائر خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان نے بیان میں کہا ’آپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک زائر خاتون التوحید ہوٹل کے برابر میں مغربی صحن میں شدید درد میں مبتلا ہے‘۔
’میڈیکل ٹیم فوری طور پر پہنچی تو پتہ چلا کہ زائر خاتون کے ہاں ولادت قریب ہے۔ امدادی ٹیم نے فوری طور پر مدد فراہم کی‘۔
ہلال احمر کا کہنا ہے’ زچہ و بچہ دونوں کو اجیاد جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی صحت اب بہتر ہے‘۔

Comments are closed.