Baseerat Online News Portal

قابض اسرائیل کا طوفان الاقصیٰ میں 1,538 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف

بصیرت نیوزڈیسک
صہیونی قابض افواج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ جنگ شروع کرنے کے بعد سے ہلاک ہونے والے فوجیوں اور آباد کاروں کی تعداد بڑھ کر 1,538 ہو گئی ہے۔ آج پیر کو اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے تصدیق کی کہ اب تک 823 ہلاک شدگان کی لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے اور 715 لاشوں کو تدفین کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
 اسرائیلی نشریاتی ادارے نے مزید کہا کہ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ غزہ پر جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 311 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔ 
اسرائیلی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے اب تک 5,431 اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں۔ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں اب تک 50 کے قریب اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی دھڑے بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کے قتل عام کے جواب میں غزہ کی پٹی، تل ابیب اور زیادہ تر بستیوں پر راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔

Comments are closed.