Baseerat Online News Portal

اسرائیلی فوج کے160ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں:القسام بریگیڈ

بصیرت نیوزڈیسک
اسلامی تحریک مزاحمت’’ حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین’’ القسام بریگیڈز‘‘ کے ترجمان ابو عبیدہ نے 11 نومبر کو کہا ہے کہ اس نے 27 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے 160 فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 25 سے زیادہ اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کیا گیا۔ 
ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ تصادم غیر مساوی ہے لیکن یہ خطے کی سب سے طاقتور قوت کو خوفزدہ کردینے والی کارروائی ہے۔ دریں اثنا اسرائیل کو بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر سے جاری ہے۔ اسرائیلی کارروائی کو آج 37 واں دن اسرائیلی فوج نے ہسپتالوں پر بمباری کی اور مختلف ہسپتالوں کو خالی کرنے کی ہدایت کردی۔ 
دوسری طرف القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کو غزہ کی پٹی مین زمینی کارروائی کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور دشمن فوج کی پیش قدمی کی رفتار رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں نہتے بچوں،خواتین اور شہریوں کے قتل عام کے جواب میں طاقت کے استعمال کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔  
اسرائیل کے اہم اتحادی امریکا نے بھی غزہ میں فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کرنے کا کہا ہے۔ شہریوں کی ہلاکت کی عالمی مذمت کے دوران اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے۔ غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد گیارہ سے بڑھ گئی ہے۔

Comments are closed.