سعودی عرب : ریاض میں اترپردیش اوورسیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کا اسپورٹس پروگرام

بصیرت نیوزڈیسک
سعودی عرب میں مشرقی یوپی کی تنظیم اپووا نے شہر ریاض سے باہر مزاحمیہ استراحہ میں اسپورٹس کا بندوبست کیا جس میں کم وبیش ڈیڑھ سو لوگوں نے شرکت کی۔ہر عمر کے لوگ بشمول خواتین واطفال نے کہیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا- کہیل کے اختتام پر ایک اسٹیج پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ حافظ عبدالصمد سلفی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ علاء الدین اسد بلرامپوری (جوائنٹ سکریٹری) کی غزل نے محفل میں سماں باندھ دیا نیز عبدالرحمن عمری نے اشعار پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کیا۔ صدر ایسوسی ایشن حافظ زہیر احمد نے مجمع کا پوری گرم جوشی سے استقبال کیا اور کابینہ ، مجلس عاملہ (محمد یعقوب ، فیروز احمد ، محمد ارشد ، سعیداللہ ، حسان ابوالمکرم ، عبدالوحید ، ارشاد احمد اور انجنیئر عبدالحنان) اور مجلس مشاورت کے فعال ممبروں کی ستائش کرتے ہوۓ یہ عرض کیا کہ ان کے حسن تعاون کی وجہ سے پروگرام منعڦد کرنے میں ہم کامیاب ہوئے۔اس موقع پر ڈاکٹر نعیم الحق (نائب صدر) نے اسپورٹس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی نيز تنظيم کے جوائنٹ سکریٹری علاء الدین اسد بلرام پوری اور ٹریزرز حافظ عبد الصمد نے اپنی ذمہ داریوں کو خوب نبھایا۔
مہمان خصوصی مولانا عبدالحکیم سراجی حفظہ اللہ جو سعودی عرب کے دورہ پر ہیں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری پیدائش کا مڦصد اللہ کی بندگی اور پرستش ہے ، زندگی کے بھاگ دوڑ میں اخروی کامیابی پر ہماری نظر رہنی چاہیے ۔پروگرام کی نظامت عبدالرحمن عمری نے بحسن وخوبی انجام دی- تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے عمری نے عرض کیا کہ اسپورٹس سے ٹیم ورک ، ذمہ داری اور جواب دہی کا احساس پیدا ہوتا ہے نیز ان سے اخلاقیات ، نظم وضبط اور خوداعتمادی کا درس ملتا ہے۔
اپووا کے سرپرست انجنیئرعبدالمعین خان ، صدر حافظ زہیر احمد ، فاونڈر ممبر عبدالرب خان ، سابقہ صدور ڈاکٹر عبدالرحیم خان اور محمد عرفان احمد نیز سابق جنرل سکریٹری محمد اکمل ، ڈاکٹر عبدالاحد چودھری اور ابوالمؤثر ندیم (سابق جوائنٹ سکریٹری) نے نویں کلاس سے بارہویں کلاس کے بچوں کو تشجیعی انعامات پیش کیا۔ عبدالمبین ندوی ، ڈاکٹر حافظ ظہیر احمد ، ڈاکٹر عرفات انیس ، ڈاکٹر رضوان ، عبدالحق ، عبیدالرحمن عبدالحنان ، شیخ زبیر اسداللہ ، محمد شاہد ، وحیدالدین سلفی اور عبدالمعید خان نے نرسری سے آٹھویں تک کے بچے اور بچیوں کی گفٹس سے حوصلہ افزائی فرمائی۔ سارے بچے اور بچیوں نے انعامات حاصل کیے جس سے ان کے چہروں پر خوشی کی لہر محسوس کی گئی۔
اس موقع پر شہر ریاض کی علیگ ، جامعی ، سلفی ، قاسمی ، ندوی اور فلاحی برادری کی ایک بڑی تعداد موجود رہی ۔بطور خاص عتیق الرحمن خان ، حسام الدین فیضی ، ظفر عالم ، نوشاد عالم ، اسجد فلاحی ، حسام الدین خان ، لقمان عرفان ، اکرام الدین خان ، نجم السحر ، عبدالرحمن محمدی ، مقصود احمد اور زید خان وغیرهم بھی موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر نعیم الحق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور عشائیہ کی دعوت دی۔

 

Comments are closed.