کاماریڈی میں حج فارم 2024 کی رسم اجرائی

عازمین حج سے استفادہ کی، خانہ پوری ورہنمائی سہولیات دستیاب.صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری کا عازمین حج سے استفادہ کی خواہش
کاماریڈی(پریس ریلیز) ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کیجانب سے ضلع حج سوسائٹی کے دفتر میں حج فارم 2024 کی اجرائی عمل میں لائی گئی، اس موقع پر صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلع بھر کے تمام عازمین وعازمات حج کی خدمت کے لیے ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے دفتر واقع عامر ٹراویلس نیو بس اسٹانڈ نزد راجہ زیراکس کاماریڈی میں تمام تر کاغذی کارروائی اور فارم پر کرنے کی مفت سہولت رکھی گئی ہے، حج ایک عبادت کا نام ہے، رب کے مہمان بننے کا شرف ہے، وہ حضرات جن پر حج فرض ہوگیا ہے، وہ اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لئے جلدی کریں، اور ابھی سے حقوق کی ادائیگی کی فکر فرمائیں، انہوں نے کاماریڈی ضلع کے تمام تعلقہ جات کہ عازمین حج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے، لہذا اس سال حج کا ارادہ رکھنے والے جلد از جلد اپنا فارم داخل کریں، واضح رہے کہ ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی گذشتہ کئی سالوں سے عازمین حج کی بہترین نمائندگی اور خدمت کرتے آرہی ہے، جس میں فارم داخل کرنے کے علاوہ اس سفر کو جسمانی اور روحانی اعتبار سے مقبول بنانے کیلئے مختلف ماہر علماء مفتیان کرام کی خدمت لیتے ہوئے حجاج کے تربیتی کیمپ کا منعقد کرنے اور حج ہاؤس جانے اور آنے تک کے تمام تر ذمہ داریاں پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھا رہے ہیں، حجاج نے ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے تحت اپنے فریضہ کو انجام دیا ہے، اس موقع پر مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری، حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی، حافظ یوسف انور حلیمی،الحاج عبدالواجد علی، الحاج سید ذاکر حسین، الحاج میر فاروق علی، محمد فیروز الدین، ذیشان واجد، معیزاللہ، محمد ذاکر حسین قائد مجلس اتحاد المسلمین کاماریڈی، محمد واجد علی محمد جاوید شریف انجینئر کے علاوہ اس سال حج پر جانے والے احباب موجود تھے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیں۔
میر مبشر علی عامر (آرگنائز سکریٹری ضلع حج سوسائٹی) محمد جاوید علی (نائب صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی)
9959444430۔9848218474

Comments are closed.