دس ریاستوں نے سی بی آئی سے تفتیش کی اجازت واپس لے لی: مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ

نئی دہلی: (ذرائع) مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے بدھ کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ دس ریاستوں نے سی بی آئی سے تفتیش کی اجازت واپس لے لی ہے۔ دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (DSPE) ایکٹ 1946ء کے سیکشن 6 کے تحت سی بی آئی کو متعلقہ ریاست سے رضامندی لینی پڑتی ہے۔ دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ ایکٹ، 1946ء کے سیکشن 6 کے مطابق، سی بی آئی کو کسی معاملے کی تحقیقات کے لئے متعلقہ ریاستی حکومتوں سے رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں رضامندی واپس لینے کا مطلب ہے کہ سی بی آئی ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیر ریاست میں کسی بھی معاملے کی جانچ نہیں کر سکے گی۔ دراصل، سی بی آئی دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (DSPE) ایکٹ، 1946ء کے تحت چلتی ہے۔ یہ قانون سی بی آئی کو دہلی پولیس کی ایک خصوصی شاخ بناتا ہے، اور اس طرح اس کا اصل دائرہ اختیار دہلی تک محدود رہتا ہے۔
Comments are closed.